ETV Bharat / entertainment

Jailer Collection Week 1 رجنی کانت کی فلم جیلر کی باکس آفس پر دھوم، چار سو کروڑ کا ہندسہ پار

نیلسن کی فلم 'جیلر' سے بڑے پردے پر واپسی کرنے والے سپر اسٹار رجنی کانت دنیا بھر کے باکس آفس پر راج کر رہے ہیں۔ ان کی فلم نے بیرون ملک 400 کروڑ کمائے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ فلم نے اپنے پہلے ویک اینڈ کے آخری دن کتنی کمائی کی۔ Jailer Box Office Collection Day 7

Etv Bharat
Etv Bharat
author img

By

Published : Aug 17, 2023, 10:10 AM IST

Updated : Aug 17, 2023, 10:59 AM IST

حیدرآباد: سپر اسٹار رجنی کانت نے نیلسن دلیپ کمار کی فلم 'جیلر' سے بڑے پردے پر دھماکے دار واپسی کی ہے۔ یہ فلم گھریلو باکس آفس کے ساتھ ساتھ بیرون ملک بھی غیر معمولی بزنس کر رہی ہے۔ اپنی کارکردگی کی وجہ سے فلم نے دنیا بھر کے باکس آفس پر 400 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔ 'جیلر' نے سینما گھروں میں ایک ہفتہ مکمل کر لیا ہے۔ پہلا ویک اینڈ ختم ہونے کے بعد بھی یہ فلم باکس آفس پر اپنی پکڑ بنائے ہوئے ہے۔

سپر اسٹار رجنی کانت کی نئی فلم 'جیلر' کو شائقین کی جانب سے خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ یہ 10 اگست کو کافی امیدوں کے ساتھ سینما گھروں میں ریلیز ہوئی۔ فلم کو دنیا بھر کی کئی زبانوں میں ریلیز کیا گیا۔ فلم نے اپنا پہلا ہفتہ 16 اگست کو پورا کر لیا ہے۔ ایک ہفتہ ختم ہونے کے باوجود اس کا دبدبہ برقرار ہے۔ ٹریڈ رپورٹس کے مطابق ایکشن فلم 'جیلر' نے دنیا بھر کے باکس آفس پر 400 کروڑ روپے کا ہندسہ عبور کر لیا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھارتی باکس آفس پر بھی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ جیلر نے بھارت میں 225.65 کروڑ روپے کمائے۔ 16 اگست کو گھریلو باکس آفس پر تقریباً 15 کروڑ روپے کا کلیکشن ہونے کا اندازہ ہے۔

مزید پڑھیں: Jailer Twitter review: رجنی کانت کی فلم جیلر پر ٹویٹر صارفین کا ردعمل

ہندوستان کے علاوہ یہ فلم امریکہ، یو اے ای، سنگاپور اور ملائیشیا میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ ٹریڈ تجزیہ کار رمیش بالا نے بتایا کہ فلم نے امریکہ میں 'کبالی' کے کلیکشن کو پار کر لیا ہے۔

Last Updated : Aug 17, 2023, 10:59 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.