ETV Bharat / city

Man Found Hanging From Tree: درخت سے نوجوان کی لاش لٹکتی پائی گئی

author img

By

Published : Mar 16, 2022, 1:27 PM IST

درخت سے نواجون کی لاش
درخت سے نواجون کی لاش

بیروہ علاقے میں ایک شخص قبرستان میں درخت پر پھانسی کے پھندے سے لٹکا ہوا پایا گیا۔ Man Found Hanging From Tree

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج صبح سویرے بیروہ علاقے کے وراگام گاؤں میں ایک مقامی باشندے کو قبرستان میں اخروٹ کے درخت سے لٹکا ہوا پایا گیا۔ Man Found Hanging From Tree

ایک مقامی شخص نے فون پر بتایا کہ صبح سویرے لوگوں نے وراگام کے قبرستان میں اخروٹ کے درخت سے ایک شخص پھانسی کے پھندے میں لٹکا ہوا پایا جس کی شناخت نظیر احمد ملک ولد عبدالغفار ملک کے نام سے ہوئی ہے۔

بعد ازاں لوگوں نے اس کی اطلاع نزدیکی پولیس تھانہ کو دے دی جس کے فوراً بعد پولیس موقع واردات پر پہنچی۔

پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر اسے سب ضلع ہسپتال پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔

ساتھ ہی پولیس نے اس ضمن میں تحقیقات شروع کردی ہے اور واقعے کی جانچ پڑتال جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.