Renovated Bakshi Stadium to be inaugurated on Aug 5 لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا 5 اگست کو بخشی اسٹیڈیم کا افتتاح کریں گے

author img

By

Published : Aug 4, 2022, 11:36 AM IST

Updated : Aug 4, 2022, 11:55 AM IST

دشفش

بخشی اسٹیڈیم جموں و کشمیر اور بھارت کے بڑے اسٹیڈیموں میں سے ایک ہے، جس میں تقریباً 45000 سیٹوں کی گنجائش ہے،اس میں جموں و کشمیر میں منعقدہ کچھ ہائی پروفائل فٹ بال میچوں اور ایونٹس کی میزبانی کی گئی ہے۔LG Sinha to inaugurate refurbished Bakshi Stadium on August 5

مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمییر کے گرمائی دارلحکومت سرینگر میں واقع بخشی اسٹیڈیم کا پانچ اگست کو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا افتتاح کرینگے،اس موقع پر کھلاڑیوں کے لیے اسٹیڈیم کے افتتاح کا جشن منانے کے لیے فٹ بال نمائشی کھیل کا انعقاد کیا جائیگا،جموں و کشمیر کے بہترین فٹ بال کھلاڑی اس کھیل میں حصہ لیں گے۔

LG Sinha to inaugurate refurbished Bakshi Stadium on August 5

اس ایونٹ میں جموں و کشمیر اسپورٹس کونسل کے ٹرینی ایتھلیٹس کی شرکت کی توقع ہے، اور یہ کھیل فلڈ لائٹس میں کھیلے جانے کی توقع ہے،اس مقصد کے لیے جے اینڈ کے اسپورٹس کونسل تیاریاں کر رہی ہے، اور انتظامات کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہے،کونسل نے محکمہ یوتھ سروسز اینڈ اسپورٹس کے ساتھ اس تقریب کے لیے تعاون کیا ہے، اور توقع ہے کہ تقریباً 20000 شائقین تماشائی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ بخشی اسٹیڈیم سرینگر کی اپ گریڈیشن کا کام 2017 میں ایک مرکزی اسپانسرڈ اسکیم کے تحت شروع ہوا تھا، اپ گریڈیشن کا کام نیشنل پراجیکٹس کنسٹرکشن کارپوریشن کو سونپا گیا تھا،بخشی اسٹیڈیم جموں و کشمیر اور بھارت کے بڑے اسٹیڈیموں میں سے ایک ہے، جس میں تقریباً 45000 سیٹوں کی گنجائش ہے۔ اس میں جموں و کشمیر میں منعقدہ کچھ ہائی پروفائل فٹ بال میچوں اور ایونٹس کی میزبانی کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:سرینگر: انڈور اسٹیڈیم کا افتتاح

اسٹیڈیم فٹ بال ٹرف اور آؤٹ فیلڈ کو فیفا کے اصولوں کے مطابق اپ گریڈ کیا گیا ہے، جس میں رات کے کھیلوں کی سہولت ہے۔ اس میں 40.85 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت سے کئی اپ گریڈیشن کاموں کے ساتھ بڑے پیمانے پر تزئین و آرائش بھی کی گئی ہے۔

Last Updated :Aug 4, 2022, 11:55 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.