سرینگر: انڈور اسٹیڈیم کا افتتاح

author img

By

Published : Mar 25, 2021, 10:27 AM IST

سرینگر: انڈور اسٹیڈیم کا افتتاح

جموں و کشمیر کے دارالحکومت سرینگر کی ڈپٹی میئر پرویز قادری نے نیشنل پینکیک سیلات کے انڈور اسٹیڈم کا افتتاح کیا۔

24 مارچ کو مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر کے انڈور اسٹیڈم پولو ویو میں 9 ویں نیشنل پینکیک سلات کھیل کا افتتاح کیا گیا۔

میونیسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر پرویز قادری نے باضابطہ طور پر اس کا افتتاح کیا جس میں پورے ملک سے قریب 2400 مارشل آرٹ کے علاوہ دیگر کھلاڑی حصہ لیں گے۔

سرینگر: انڈور اسٹیڈیم کا افتتاح

اس دوران تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی میئر نے کہا کہ بڑی خوشی کی بات ہے کہ پورے ملک سے آئے ہوئے کھلاڑیوں کو کشمیر میں اپنا ہنر دکھانے کا موقع ملے گا جبکہ اس سے ہمارے کھلاڑیوں کو بھی حوصلہ ملے گا اور دیگر ریاستوں کے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو بھی دوسروں کے ساتھ شیئر کرنے کا موقع ملے گا۔

جس سے پورے ملک میں مثبت پیغام جائے گا جبکہ اس موقع پر دیگر ریاستوں سے آئے ہوئے کھلاڑیوں نے کشمیر میں اپنا ہنر دکھانے پر خوشی اور مسرت کا اظہار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.