ETV Bharat / city

Kargil Vijay Diwas Events Ends in Srinagar: سرینگر کے گھنٹہ گھر میں کرگل وجے دیوس کی اختتامی تقریب

author img

By

Published : Jul 26, 2022, 10:57 PM IST

kargil-vijay-diwas-events-concluded-in-lal-chowk-srinagar
سرینگر کے گھنٹہ گھر میں کرگل وجے دیوس کی اختتامی تقریب منعقد

کرگل وجے دیوس کے موقع پر سرینگر کے لال چوک گھنٹہ گھر میں آج شام اختتامی تقریب منعقد ہوئی جہاں شہر کے طول عرض سے آئی مشعلوں کو جمع کیا گیا۔Kargil Vijay Diwas Events Ends in Srinagar

سرینگر: ہر سال 26 جولائی کو 'کرگل وجے دیوس' دن منایا جاتا ہے، سنہ 1999 میں کرگل جنگ میں بھارت نے پاکستان پر فتح حاصل کی تھی۔ کرگل وجے دیوس بھارتی تاریخ کا ایک اہم دن ہے۔ یہ دن ملک بھر میں ان بھارتی ہیروز کو یاد کرنے کے لیے منایا جاتا ہے جنہوں نے ملک کے لیے اپنی جانیں قربان کی تھیں۔ Kargil Vijay Diwas 2022

سرینگر کے گھنٹہ گھر میں کرگل وجے دیوس کی اختتامی تقریب منعقد

پورے ملک کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں بھی کرگل وجے دیوس کی ویں 23 سالگرہ منائی گی۔دہلی کے وار میموریل پر کرگل وجے دیوس کے سلسلے میں ایک تقریب منعقد ہوئی جہاں مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کرگل ہیروز کو سلامی دی۔وہیں سرینگر کے بدامی باغ کنٹونمنٹ کے نزدیک داس پارک میں فوج نے کرگل جنگ میں ہلاک ہوئے فوجیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے غرض سے ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام میں کرگل وجے مشعل تقریب کی زینت بن گئی۔ بعد میں مشعل کو دریائے جہلم کے راستے زیرو برجِ لایا گیا۔ جہاں مشعل کو سرینگر کی سول ایڈمنسٹریشن کے حوالے کیا گیا۔

وہیں کرگل وجے دیوس کی اختتامی تقریب آج شام سرینگر کے لال چوک گھنٹہ گھر میں منعقد ہوئی جہاں شہر کے طول عرض سے آئی مشعلوں کو جمع کیا گیا۔Kargil Vijay Diwas Events Ends in Srinagar

اس تقریب میں بھارت کے کونے کونے سے آئے افراد نے کرگل ہیروز کو موم بتی جلا کر خراج تحسین پیش کیا وہیں جنگ کی جیت کی خوشی میں ثقافتی پروگرام کا بھی اہتمام کیا گیا۔ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے شائقین کا کہنا تھا کہ اُن کو فخر ہے ان بھارتی افواج کے ہیروز کا جنہوں نے گرگل جنگ میں جان دیکر ملک کی حفاظت کی۔

مزید پڑھیں:


واضح رہے کہ سنہ 1999 میں تقریباً تین مہینے چلی کرگل جنگ کے دوران 527 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے، جبکہ 1363 فوجی زخمی ہوئے تھے۔ وہیں پاکستان کی طرف بھی کافی جانی نقصان ہوا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.