ETV Bharat / city

جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ کے صدر جاوید مصطفیٰ میر مستعفی

author img

By

Published : Sep 25, 2021, 3:27 PM IST

سابق ایم ایل سی جاوید مصطفیٰ میر نے ہفتہ کے روز جموں وکشمیر پیپلز موومنٹ میں نہ صرف بحیثیت صدر استعفیٰ دیا بلکہ پارٹی کی بنیادی رکنیت سے بھی کنارہ کشی اختیار کرلی ہے۔

جاوید مصطفیٰ میر
جاوید مصطفیٰ میر

جموں وکشمیر پیپلز موومنٹ کے صدر جاوید مصطفیٰ میر نے پارٹی سے استعفیٰ دیا ہے۔ سابق ایم ایل سی جاوید مصطفیٰ میر نے ہفتہ کے روز جموں وکشمیر پیپلز موومنٹ سے نہ صرف بحیثیت صدر استعفیٰ دیا بلکہ پارٹی کی بنیادی رکنیت سے بھی کنارہ کشی اختیار کی ہے۔

10 اگست 2020 کو سابق بیورو کریٹ شاہ فیصل کے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کے بعد جاوید مصطفیٰ میر کو جموں وکشمیر پیپلز مووومنٹ کا صدر بنایا گیا تھا۔

جاوید مصطفیٰ دفعہ 370 کی منسوخی سے قبل پی ڈی پی کے دور اقتدار میں وزیر بھی رہ چکے ہیں جب کہ ضلع بڈگام کے چاڈورہ حلقہ انتخاب میں وہ تین مرتبہ ایم ایل اے بھی رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:سرکاری دفاتر سے بجلی کا بل وصول کرنے کا چیلنج: جے کے پی ایم


جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ دفعہ 370 کی بحالی کے حوالے سے فاروق عبدللہ کی قیادت میں بنائی گئی پیپلز الائنزس برائے گپکار ڈیکلریشن کا بھی حصہ ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.