سرکاری دفاترسے بجلی کا بل وصول کرنے کا چیلنج: جے کے پی ایم

author img

By

Published : Sep 24, 2021, 5:09 PM IST

ایڈوکیٹ سید اقبال طاہر

جموں و کشمیر پیپلز مومنٹ کے نائب صدر ایڈوکیٹ سید اقبال طاہر نے محکمہ بجلی کی جانب سے ضلع اننت ناگ میں بجلی صارفین کے خلاف کی گئی کارروائی کی مذمت کی ہے۔

جموں کشمیر پیپلز مومنٹ کے نائب صدر ایڈوکیٹ سید اقبال طاہر نے کہا کہ محکمہ پی ڈی ڈی نے اننت ناگ کے متعدد صارفین کے بجلی کے کنکشن کو کاٹ دیا ہے جن کا کچھ بجلی کا بل بقایا ہے۔

جموں کشمیر پیپلز مومنٹ کے نائب صدر ایڈوکیٹ سید اقبال طاہ

اقبال طاہر نے کہا کہ اگر محکمہ بجلی خسارے میں چل رہا ہے تو اس کی ذمہ دار خود جموں و کشمیر انتظامیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مختلف سرکاری محکموں کے پاس تقریباً 4 ہزار کروڑ روپئے کے بجلی کے بل بقایا ہے جو زائد المیعاد ہے لیکن ان کے خلاف کارروائی کرنے یا فیس وصولنے کے بجائے غریب عوام کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سب کے لیے گھر کا تصور، غریب خاندان پردھان منتری آواس یوجنا اسکیم سے محروم؟

انہوں نے کہا کی محکمہ بجلی کی جانب سے یہ کارروائی سراسر نا انصافی ہے اور جموں کشمیر پیپلز مومنٹ محکمہ بجلی کے اس قدم کی کڑی مذمت کرتی ہے۔
مزید پڑھیں:کشمیر یونیورسٹی میں یکم اکتوبر سے آف لائن موڈ میں کلاسز ہونگے شروع

اقبال طاہر نے کہا کہ عوام گزشتہ تین برسوں سے مالی مشکلات اور معاشی بدحالی سے دوچار ہے۔ دو وقت کی روٹی کا انتظام بڑی مشکل سے کر پاتے ہیں وہیں دوسری جانب محکمہ پی ڈی ڈی نے غریب خاندانوں کو اندھیرے میں دھکیل کر انہیں مزید مشکلات میں ڈال دیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.