ETV Bharat / city

فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ سے دیویندر سنگھ رانا کی ملاقات

author img

By

Published : Oct 6, 2021, 8:51 PM IST

Updated : Oct 6, 2021, 8:57 PM IST

جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے سینیئر رہنما دیویندر سنگھ رانا نے آج پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ سے ملاقات کی۔

فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ سے دیویندر سنگھ رانا کی ملاقات
فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ سے دیویندر سنگھ رانا کی ملاقات

سرینگر میں آج نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ سے پارٹی کے سینیئر رہنما دیویندر سنگھ رانا نے ملاقات کی۔ دیویندر سنگھ نے ملاقات کے بعد کہا کہ پارٹی سے ان کے کوئی اختلافات نہیں ہیں۔

فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ سے دیویندر سنگھ رانا کی ملاقات

آج مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے گرمائی دارالحکومت سرینگر میں نیشنل کانفرنس کے سینیئر لیڈر دیویندر سنگھ رانا کی ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور عمر عبداللہ سے ساتھ ایک ملاقات ہوئی جس کے بعد دیویندر سنگھ رانا نے میڈیا کے نمائندوں سے خطاب کیا۔

انہوں نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’مجھے پارٹی سے کوئی اختلاف نہیں ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلے بھی نیشنل کانفرنس میں شامل تھے اور ہمیشہ پارٹی سے وابستہ رہیں گے۔

Last Updated : Oct 6, 2021, 8:57 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.