ETV Bharat / city

Mehbooba On Dialogue With Pakistan مرکزی حکومت مسئلہ کشمیر پر پاکستان سے مذاکرات کرے، محبوبہ مفتی

author img

By

Published : Sep 5, 2022, 4:26 PM IST

جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ مرکزی حکومت مسئلہ کشمیر پر جموں و کشمیر کے لوگوں اور پاکستان کے ساتھ مذاکرات کرے تاکہ یہاں 'خون خرابہ' ختم ہو۔ Government should Negotiate with Pakistan on Kashmir issue

محبوبہ مفتی
محبوبہ مفتی

سرینگر: سرینگر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ ان کی جماعت کی 'پولیٹیکل افیئرز کمیٹی' نے آج ایک اہم میٹنگ منعقد کی جس میں ریزولیوشن پاس کیے گئے، جن میں مرکزی حکومت سے پاکستان کے ساتھ مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ چار اگست 2019 کی صورتحال کو بحال کیا جانا چاہیے اور جموں کشمیر کی دیگر سیاسی جماعتوں کو اس معاملے پر ان کی حمایت کرنی چاہیے۔

مرکزی حکومت مسئلہ کشمیر پر پاکستان سے مذاکرات کریں: محبوبہ مفتی

انہوں نے کہا کہ کشمیر پنڈتوں کی بازآبادکاری پر مرکزی حکومت ناکام ہوچکی ہے اور ان کی ٹارگٹ کلنگ کو روکنے میں بھی ناکام ثابت ہوئی ہے۔ پی ڈی پی وعدہ بند ہے کہ کشمیر پنڈتوں کی با عزت طریقے سے بازآبادکاری اور واپسی ہو اور پچیس لاکھ ووٹرز کو ووٹر لسٹ میں درج کرنے سے بی جی پی جموں کشمیر کا آبادی تناسب تبدیل کرنا چاہ رہی ہے جس کے برے نتائج ہوں گے۔ Mehbooba Mufti On Dialogue With Pakistan

انہوں نے کہا کہ بھارت ایک سیکولر ملک ہے جہاں اسرائیل کی طرح کشمیر میں آبادی تناسب کو تبدیل کرنے کی کوششوں کو ناکام بنایا جائے گا کیونکہ نہ بھارت اسرائیل ہے اور نہ ہی کشمیر فلسطین ہے۔ بی جے پی حکومت میں سب سے زیادہ کرپشن ہوا ہے جس کی مثال سب انسپکٹرز، فائنانشل اکاؤنٹس اسسٹنٹ اور جونئر انجینئر کی بھرتیوں کو کالعدم کرنے سے ملتی ہے۔ Central government talk to pakistan

انہوں الزام عائد کیا کہ ان دھاندلیوں میں حکمران جماعت کے ٹاپ لیڈران شامل ہیں لیکن ان کو سزا دینے کے بجائے یہاں کے تعلیم یافتہ نوجوانوں کو دی جارہی ہے۔ انہوں نے آخر میں کہا کہ وہ ویز اعظم نریندر مودی سے گزارش کرتی ہیں کہ جو کشمیری نوجوان جیلوں میں قید ہیں، انہیں رہا کیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: Mehbooba Mufti on Non Local Voters جموں و کشمیر میں سب کچھ بی جے پی کے مفاد میں ہو رہا ہے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.