ETV Bharat / city

J&K Encounter: گذشتہ 48 گھنٹوں میں 6 عسکریت پسند ہلاک

author img

By

Published : Dec 26, 2021, 4:49 PM IST

سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم
سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم

وادی کشمیر میں گزشتہ 48 گھنٹوں میں پولیس نے 6 عسکریت پسندوں Police Killed six Militants کو ہلاک کیا ہے۔

جموں و کشمیر پولیس اور سکیورٹی فورسز Jammu and Kashmir Police and Security Forces کے مشترکہ چار آپریشنز میں جنوبی کشمیر کے شوپیان، پلوامہ اور اننت ناگ اضلاع میں گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران چھ عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ہے۔

سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین تصادم

یہ تمام عسکریت پسند مقامی تھے اور رواں برس ہی عسکریت پسندوں کی صفوں میں شامل ہوئے تھے۔

پہلا آپریشن جنوبی ضلع اننت ناگ کے ممنہال گاؤں میں ہوا جہاں پولیس نے مقامی عسکریت پسند Militant Killed in an Encounter کو ہلاک کیا۔ ہلاک عسکریت پسند کی شناخت کولگام کے شہزاد احمد کے طور پر ہوئی۔

پولیس کا دعویٰ ہے کہ یہ حزب المجاہدین تنظیم سے وابستہ تھا اور علاقے میں کئی تشدد کے واقعات میں ملوث تھا۔

دوسرا آپریشن ضلع شوپیان کے چوگام میں کیا گیا جہاں دو مقامی عسکریت پسندوں کو ہلاک کیا گیا ان کی شناخت سجاد احمد چک اور راجا باسط یعقوب کے طور پر ہوئی۔ پولیس کے مطابق یہ عسکریت پسند لشکر طیبہ تنظیم سے وابستہ تھے۔

وہیں تیسرا آپریشن ضلع پلوامہ کے ترال علاقے میں ہوا جہاں انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک ہوئے۔ ان کی شناخت ندیم نذیر بھٹ اور راہی رسول کے طور ہوئی۔ یہ دنوں انصار غزوۃ الہند سے وابستہ تھے۔

اس کے علاوہ چوتھا آپریشن پولیس اور فوج نے اننت ناگ کے سرگفوارہ علاقے میں کیا جس میں فہیم مجید بھٹ کو ہلاک کیا گیا۔

پولیس کے مطابق مجید بھٹ آئی ایس جے کے تنظیم سے وابستہ تھا اور یہ گزشتہ دنوں بجبہاڑہ میں پولیس افسر کی ہلاکت میں ملوث تھا۔

واضح رہے کہ رواں برس سیکورٹی فورسز اور ملیٹنٹس کے مابین تصادم میں تقریباً 140 عسکریت پسندوں کی ہلاکت ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.