ETV Bharat / city

جلپائی گوڑی صدر اسمبلی حلقے سے ترنمول کانگریس کے امیدوار کورونا سے متاثر

author img

By

Published : Apr 14, 2021, 11:02 PM IST

jalpaiguri tmc candidate got covid 19 positive
jalpaiguri tmc candidate got covid 19 positive

ترنمول کے امیدوار ڈاکٹر پردیپ کمار برما پچھلے کچھ دنوں سے بخار میں مبتلا ہیں۔ بخار آنے کے بعد ہی ڈاکٹر برمانے خود کو آئیسولیٹ کرلیا تھا۔ منگل کو ہی کورونا کی رپورٹ مثبت آئی۔

کولکاتا: جلپائی گوڑی صدر اسمبلی حلقے سے ترنمول کانگریس کے امیدوار ڈاکٹر پردیب کمار برما کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔ انہیں سلی گوڑی کے پرائیوٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ آج ممتا بنرجی نے ان کی غیر موجودگی میں ان کے حلقہ انتخاب میں مہم چلائی اور عوام سے ڈاکٹر پردیپ کمار کو کامیاب کرانے کی اپیل کی۔

ترنمول کے امیدوار ڈاکٹر پردیپ کمار برما پچھلے کچھ دنوں سے بخار میں مبتلا ہیں۔ بخار آنے کے بعد ہی ڈاکٹر برمانے خود کو آئیسولیٹ کرلیا تھا۔ منگل کو ہی کورونا کی رپورٹ مثبت آئی۔ بی جے پی اور کانگریس کے امیدواروں نے ڈاکٹر برما کی خیر خیریت معلوم کی۔

ادھر کرم پور سے بی جے پی کے امیدوار سمرندر ناتھ گھوش بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوگئے ہیں۔ کل ان کی غیر موجودگی میں راج ناتھ سنگھ نے مہم چلائی۔ کل ہی ان کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

دریں اثنا ڈھولیاں میونسپلٹی کے چیئرمین 58 سالہ سبل چندر سحر کا کورونا سے انتقال ہوگیا۔ وہ کچھ عرصہ سے کولکاتا کے پرائیوٹ ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.