ETV Bharat / city

راجوری میں دو کمسن بچے ہلاک

author img

By

Published : Jul 26, 2021, 10:15 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں موسلا دھار بارش کی سبب سے دو کمسن بچے ہلاک ہوئے ہیں۔ ان دو بچوں میں ایک پانی کے کنواں میں گر گیا جبکہ دوسرا پانی کے تیز بہاؤ میں ہلاک ہوا ہے۔

راجوری میں دو کمسن بچے ہلاک
راجوری میں دو کمسن بچے ہلاک

سرحدی ضلع راجوری میں ہفتہ کے روز چند گھنٹوں تک موسلا دھار بارش سے دو کمسن بچے لقمہ اجل ہوگئے۔ ان دو بچوں میں سے ایک پانی کے کنواں میں گر گیا جبکہ دوسرا تیز پانی میں بہ کر ہلاک ہوا ہے۔

ضلع راجوری کے بیشتر علاقوں میں ہفتہ کے روز 4 بجے سے شام 6 بجے تک تیز بارشوں کا سلسلہ جاری رہا جس کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثر ہوئے۔ اس دوران تیز بارشوں سے دو کمسن بچے ہلاک ہوئے ہیں۔


اطلاع کے مطابق تحصیل خواص کے گنڈی گاؤں کی عارفہ انجم دختر محمد شبیر ایک کنویں کے قریب موجود تھی جہاں وہ تیز بارش کی وجہ سے حادثاتی طور پر کنواں میں گر گئی اور اس کی موت واقع ہو گئی۔ مقامی لوگوں نے بچی کی لاش کو کنواں سے نکلا ۔عارفہ انجم کی عمر 18 ماہ بتائی جا رہی ہے۔

راجوری میں دو کمسن بچے ہلاک

دوسرا واقعہ جوملہ گاؤں میں ہپیش آیا جہاں نو سالہ لڑکا تیز سیلاب میں بہ گیا اور اس کی موت ہوگئی۔ مقتول کی شناخت محمد فیضان ولد نعمت علی کے طور پر ہوئی۔


مقامی لوگوں کے مطابق متاثرہ پانی کے چینل کے قریب موجود تھا، شدید بارش کے سبب چینل کے اس پار سیلاب آگیا اور وہ پانی کی تیز لہروں میں بہہ گیا۔ مقامی لوگوں نے اس کی لاش کو پانی سے باہر نکالا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.