ETV Bharat / city

Feroz Khan on Snowfall Aftermath:'انتظامیہ حالیہ برفباری میں لاچار نظر آئی'

author img

By

Published : Jan 12, 2022, 3:53 PM IST

ramban-administration-failed-to-provide-basic-facility-to-common-people-during-recent-snowfall
انتظامیہ حالیہ برفباری میں لاچار نظر آئیں

جموں و کشمیر کے بالائی و میدانی علاقوں میں ہوئی برفباری Snowfall in Kashmir کے سبب پیدا شدہ صورتحال پر جموں و کشمیر پردیش کانگرس پارٹی کے سینیئر رہنما فیروز احمد خان Feroz Khan on Snowfall Aftermathکا کہنا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ اس سے نمٹنے میں پوری طرح ناکام ہوئی ہے۔

جموں وکشمیر کے ضلع رامبن میں بھاری برفباری اور بارشوں Snowfall in Ramban کے بعد پیدا شدہ صورتحال کو لیکر کانگریس رہنما فیروز خان نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر انتظامیہ عوام کو بنیادی سہولت پہنچانے میں ناکام ہو چکی ہے۔

انتظامیہ حالیہ برفباری میں لاچار نظر آئیں

انہوں نے کہا کہ ضلع رامبن کے دور دراز علاقہ میں رابطہ سڑکوں سے برف ہٹانے میں رامبن انتظامیہ ناکام ہوا ہے۔ان کے مطابق رامبن کے بالائی علاقوں میں حالیہ برفباری سے لوگوں کو مختلف مشکلات سے دوچار ہونا پڑا۔انتظامیہ نے ان علاقوں میں راشن ،بجلی پانی جیسی ضروری خدمات ابھی تک بحال نہیں کئی ہیں۔

مزید پڑھیں:Sewa Singh Bali on Snowfall Aftermath: برف باری سے پیدا شدہ صورت حال سے انتظامیہ کو نمٹنے کی ضرورت

انہوں نے ایل جی انتطامیہ سے ان علاقوں کے لوگوں کے مسائل کو حل کرنے کی اپیل کی ہے۔

کانگریس رہنما فیروز خان نے حد بندی کمیشن کو جموں و کشمیر میں نئی اسمبلی نشتوں کی حدبندی رپورٹ جلد پیش کرنے کی اپیل کی تاکہ جموں وکشمیر میں جلد انتخابات ہوں اور عوامی حکومت قائم ہوں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.