ETV Bharat / city

جسم فروشی میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی

author img

By

Published : Mar 20, 2021, 10:00 PM IST

ڈی سی پی راجیش کمار نے بتایا کہ تفتیش کے بعد پولیس کے چار کانسٹیبل، ایک ہیڈ کانسٹیبل اور پولیس جیپ کے ڈرائیور کو لائن حاضر کر دیا گیا ہے۔

Police's role
پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی

اتر پردیش پولیس نے گریٹر نوئیڈا کے دنکور پولیس اسٹیشن کے تحت چینٹی کے ایک ہوٹل نیو کراؤن پلازہ میں ناجائز جسم فروشی کے کاروبار کا پردہ فاش کرنے کا دعوی کیا ہے۔ اس میں خود پولیس کا کردار مشکوک ہے۔ معاملے میں چھ پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں لائن حاضر کر دیا گیا ہے۔

پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی

اس معاملے میں ڈی سی پی راجیش کمار نے ایک مشکوک چوکی انچارج کی شکایت پولیس کمشنر سے کی ہے۔ ایسا مانا جا رہا ہے کہ اس چوکی انچارج کے خلاف بھی کاروائی یقینی ہے۔ جبکہ دیگر پولیس اہلکاروں کے خلاف تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ چھاپے کے دوران پولیس نے 12 خواتین سمیت 23 افراد کو گرفتار کیا۔ جن میں 12 خواتین اور 11 مرد ہیں۔ ہوٹل کا منیجر گیانیندر بھی اس میں شامل ہے۔ پولیس نے موقع سے بڑی تعداد میں قوت بخش دوائیں، قابل اعتراض مواد برآمد کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پولیس تصادم میں انعامی بدمعاش گرفتار

اطلاع کی بنیاد پر اسسٹنٹ کمشنر پولیس برج نرائن رائے کی سربراہی میں ایک پولیس ٹیم تشکیل دی گئی۔ پولیس ٹیم نے ہفتے کی سہ پہر ہوٹل پر چھاپہ مارا۔

ڈی سی پی راجیش کمار نے بتایا کہ تفتیش کے بعد پولیس کے چار کانسٹیبل، ایک ہیڈ کانسٹیبل اور پولیس جیپ کے ڈرائیور کو لائن حاضر کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تھانہ دنکور کے انچارج انسپکٹر کے کردار کی بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔ ایسا بتایا جا رہا ہے کہ پولیس کے مشکوک کردار سے پولیس کمشنر آلوک سنگھ کافی نالاں ہیں اور وہ کسی کو بھی بخشنے کے مووڈ میں نہیں ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.