ETV Bharat / city

نوئیڈا: شطرنج کے نئے گرینڈ ماسٹر سنکلپ گپتا کا استقبال

author img

By

Published : Nov 10, 2021, 7:26 PM IST

نئے گرینڈ ماسٹر سنکلپ گپتا
نئے گرینڈ ماسٹر سنکلپ گپتا

نئے گرینڈ ماسٹر سنکلپ گپتا نے نوئیڈا میڈیا کلب میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ساڑھے چار سال کی عمر سے شطرنج کھیلنا شروع کیا تھا۔ 16 برس کی عمر میں انٹر نیشنل ماسٹر بنے لیکن پھر کورونا کے باعث ایونٹ نہیں ہو سکا۔ تاہم 18 برس کی عمر میں 2021 میں گرینڈ ماسٹر کا اعزاز حاصل کر لیا۔

شطرنج کے 18 سالہ کھلاڑی سنکلپ گپتا ملک کے 71ویں گرینڈ ماسٹر بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ سربیا میں منعقدہ شطرنج کے مقابلے میں انجام دیا۔

نئے گرینڈ ماسٹر سنکلپ گپتا نوئیڈا میڈیا کلب میں صحافیوں سے کہا کہ انہوں نے ساڑھے چار سال کی عمر سے شطرنج کھیلنا شروع کر دیا تھا۔ 16 برس کی عمر میں انٹر نیشنل ماسٹر بنے لیکن پھر کورونا کے باعث ایونٹ نہیں ہو سکا۔ تاہم 18 برس کی عمر میں 2021 میں گرینڈ ماسٹر کا اعزاز حاصل کر لیا۔

نئے گرینڈ ماسٹر سنکلپ گپتا

انہوں نے کہا کہ اس پورے سفر میں گھر کے تمام لوگوں کی بھرپور حمایت حاصل رہی جس کی وجہ سے سفر آسان رہا۔ خاص طور پر ان کے والدین کا اہم رول رہا۔ آج ویشیا سماج نے نوئیڈا پریس کلب میں ان کا خیر مقدم کیا۔ سنکلپ نے کہا کہ اب ان کی نظر ریٹنگ پوائنٹس حاصل کرنے پر مرکوز ہے۔ وہ فی الحال ناگپور سے بی بی اے کر رہے ہیں۔


واضح رہے کہ 18 سالہ سنکلپ نے پچھلے دنوں سربیا کے اراند جیویلک شہر میں GM (Grand گرینڈ ماسٹر آسک تھری راؤنڈ رابن مقابلے میں 6.5 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہ کر تیسرا گرینڈ ماسٹر کا (نارم) خطاب حاصل کیا۔

مسلسل تین ٹورنامنٹ کھیلتے ہوئے سنکلپ نے صرف 24 دنوں میں تین گرینڈ ماسٹر کا خطاب (نارم) حاصل کیا۔ مہاراشٹر کے کھلاڑی نے تیسرے ٹورنامنٹ کے دوران اپنی ای ایل او ریٹنگ کو 2500 تک پہنچا دی تھی۔


واضح رہے کہ گرینڈ ماسٹر کا خطاب حاصل کرنے کے لیے ایک کھلاڑی کو تین گرینڈ ماسٹر نارم کو حاصل کرنا ہوتا ہے اور اس کی "لائیو" ELO ریٹنگ 2500 یا اس سے زیادہ ہونی چاہیے۔ ورلڈ شطرنج فیڈریشن کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے مقابلوں میں گرینڈ ماسٹر کو سب سے بڑا اعزاز سمجھا جاتا ہے۔ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے ہندوستانی وشوناتھ آنند تھے جو 1987 میں گرینڈ ماسٹر بنے تھے۔


سنکلپ گپتا نے پانچ بازیاں جیتیں، تین ڈرا ہوئے اور رودک مارکرین (روس) سے ہار گئے۔ مارکرین نے بھی 6.5 پوائنٹس حاصل کیے لیکن بہتر ٹائی بریکر کی بنیاد پر روسی کھلاڑی نمبر پر رہے۔

مزید پڑھیں:مارشل آرٹس مقابلے میں مصعب کو گولڈ میڈل سے نوازا گیا


سابق عالمی چیمپئن اور تجربہ کار شطرنج کھلاڑی آنند نے گپتا کو گرینڈ ماسٹر بننے پر مبارکباد دی۔ آنند نے ٹوئیٹ کیا، "بھارتی شطرنج کے لیے ایک بار پھر ایک اور شاندار ہفتہ۔ ہمارے نئے گرینڈ ماسٹر کو مبارکباد۔ اب ہم انتظار کر رہے ہیں کہ ہم اپنے 100ویں گرینڈ ماسٹر تک کب پہنچیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.