ETV Bharat / city

نشنل کشتی چمپئن شپ میں 600 سے زائد پہلوانوں کی شرکت متوقع

author img

By

Published : Apr 1, 2021, 7:52 PM IST

نوئیڈا میں واقع نوئیڈا کالج آف فیزیکل ایجوکیشن کے کیمپس میں 3 اور 4 اپریل کو قومی ریسلنگ چیمپین شپ کا انعقاد کیا جائے گا۔ اس چیمپین شپ میں لڑکوں کے جونیئر اور سب جونیئر فری اسٹائل زمرے میں پہلوان اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کریں گے۔

نشنل کشتی چمپئن شپ میں 600 سے زائد پہلوانوں کی شرکت متوقع
نشنل کشتی چمپئن شپ میں 600 سے زائد پہلوانوں کی شرکت متوقع

نوئیڈا کالج آف فیزیکل ایجوکیشن کے گراؤنڈ میں ہونے والے اس فری اسٹائل قومی چیمپین شپ میں ملک کی مختلف ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 30 ٹیموں کے 600 سے زائد پہلوان دونوں زمروں میں مقابلہ کریں گے۔

نشنل کشتی چمپئن شپ میں 600 سے زائد پہلوانوں کی شرکت متوقع


اس سلسلے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے آرگنائزنگ کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر سشیل راجپوت نے بتایا کہ' کالج میں منعقد ہونے والی چیمپئن شپ کا افتتاح 3 اپریل کو صبح دس بجے ہوگا۔ اس موقع پر علاقائی رکن پارلیمان اور اسمبلی کے علاوہ دیگر معزز شخصیات شرکت کریں گے۔ جبکہ صدارت رکن پارلیمان اور انڈین کشتی فیڈریشن کے صدر برج بھشن شرن سنگھ پروگرام کریں گے۔


سشیل راجپوت کے مطابق نیشنل چمپیئن شپ میں بھارت کے ابھرتے انٹر نیشنل پہلوان بھی شرکت کریں گے۔ اس تعلق سے راجپوت نے کہا کہ اس دو روزہ چیمپئن شپ کے تمام مقابلہ دلچسپ ہوں گے۔ چیمپین شپ کے دوران کھلاڑیوں کی تمام سہولیات کا خیال رکھا جائے گا، جبکہ آرگنائزنگ کمیٹی نے کووڈ-19 کے لئے جاری سرکاری احکامات پر عمل کرنے کے لئے مکمل تیاری کرلی گئی ہے۔ ہر ایک کو مطلع کیا گیا ہے کہ وہ کورونا کی رپورٹ کے ساتھ شرکت کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.