ETV Bharat / city

blankets distribution in Ghaziabad: غازی آباد میں جوہر ویلفیئر سوسائٹی نے غریبوں کے درمیان کمبل تقسیم کیا

author img

By

Published : Jan 10, 2022, 6:55 PM IST

تنظیم نے پہلے سے ضرورتمند افراد کی فہرست تیار کر لی تھی، جن کے درمیان کمبل تقسیم کیا گیا۔

Johar Welfare Society
Johar Welfare Society

ڈاسنہ /غازی آباد: بارش کی وجہ سے اتر پردیس کے غازی آباد اور دہلی این سی آر میں سردی میں کافی اضافہ ہو گیا ہے۔ شدید ٹھنڈ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ویڈیو
کڑاکے کی ٹھنڈ کی وجھ سے لوگوں کا گھر سے نکلنا بھی دشوار ھے۔ حالانکہ علاقہ کی بعض سرکردہ ملی و سماجی تنظیمیں اپنے محدود وسائل کے باوجود مختلف مقامات پر فلاحی کام سر انجام دے رہی ہیں اور غریب اور ضرورت مند افراد کو راحت پہنچانے اور مستحق افراد میں سردی سے بچاؤ کے لئے کمبل و دیگر گرم کپڑے تقسیم کئے جا رہے ہیں۔اسی سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے جوہر ویلفیئر سوسائٹی Johar Welfare Society نے بھی اتر پردیش کے غازی آباد کے ڈاسنہ بس اسٹینڈ کے قریب سوسائٹی کے سیکریٹری تفسیر احمد کی رہائش گاہ پر غریبوں میں کمبل تقسیم کئے۔ پہلے سے ہی ضرورت مند افراد کی نشاندہی کردی گئی تھی پھر انہیں کمبل دیئے گئے۔اس موقع پر صدر شباب احمد خان نے کہا کہ علاقے میں درپیش مسائل پر بھی ہماری خصوصی توجہ رہتی ہے۔ تعلیم کے شعبے میں ہماری جدوجہد جاری ہے۔ نوجوان طبقے کے لیے اسکیل ڈیولپمنٹ پروگرام پر بھی کام ہو رہا ہے۔جوہر ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے انگلش اسپیکنگ کورس بھی کرائے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: jamiat Ulema Hind Distributed Blanket: جمیعت علمائے ہند نے غریبوں میں لحاف تقسیم کئے


کمبل تقسیم کے دوران تفسیر احمد سیکریٹری، حاجی عارف (بیٹری والے)، شباب احمد خان (صدر)، نعیم احمد ایڈووکیٹ، محمد راشد، عبداسلام و دیگر کارکن موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.