ETV Bharat / city

پولیس تصادم میں دو انعامی بدمعاشوں کو گولی لگی

author img

By

Published : Jan 27, 2020, 5:16 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 4:05 AM IST

Police fired two bullying bullets into the encounter in rampur up
پولیس تصادم میں دو انعامی بدمعاشوں کو لگی گولی

ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں تھانہ شاہ آباد علاقے میں آج پولیس نے بدمعاشوں کا تعاقب کرتے ہوئے دو بدمعاشوں کو گولی ماری جبکہ ایک کو موقع سے گرفتار کر لیا ہے۔

دراصل گزشتہ ایک ہفتہ قبل تھانہ شاہ آباد علاقے میں ایک نابالغ لڑکی کے قتل کا واقعہ پیش آیا تھا۔

پولیس سے ملی اطلاعات کے مطابق آج جن دو بدمعاشوں ببو بیگ اور ایسار الدین کو پولیس نے گولی ماری ہے، یہ دونوں اور ان کا تیسرا ساتھی جس کو گرفتار کر لیا گیا ہے، نابالغ لڑکی کے قتل کی واردات میں مبتلا تھے۔

پولیس تصادم میں دو انعامی بدمعاشوں کو گولی لگی


مقامی پولیس کے مطابق ان بدمعاشوں پر 25 25 ہزار کا انعام رکھا گیا تھا۔

رامپور کے پولیس کپتان سنتوش کمار مشرا نے میڈیا کو دیے اپنے بیان میں کہا کہ 'گزشتہ ایک ہفتہ قبل تھانہ شاہ آباد علاقے میں ان تینوں بدمعاشوں نے نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کی کوشش میں اس کا قتل کر دیا تھا'۔

Police fired two bullying bullets into the encounter in rampur up
پولیس تصادم میں دو انعامی بدمعاشوں کو گولی لگی


انہوں نے کہا 'آج ہماری ٹیم نے ان میں سے دو کو گولی مار کر 'رگڑ دیا ہے' اور تینوں کو گرفتار کرکے جیل بھیجا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی پولیس کپتان سنتوش کمار مشرا نے یہ بھی کہا کہ ضلع میں جو بھی لوگ اگر ایسی کسی بھی واردات کو انجام دیں گے عوام یا پولیس پر گولی چلائیں گے تو ہم اپنی کارروائی کو انجام دیتے ہوئے اسی طرح سے 'رگڑ دیں گے'۔ اور پورے ضلع میں ہم یہی مہم چلائیں گے۔

Police fired two bullying bullets into the encounter in rampur up
پولیس تصادم میں دو انعامی بدمعاشوں کو گولی لگی

بتا دیں کہ اس کارروائی کو انجام دینے والی پولیس ٹیم کو ایس پی سنتوش کمار مشرا کے مطابق 20 ہزار روپیے کا انعام دیا جارہا ہے۔

Intro:پولیس تصادم میں دو انعامی بدمعاشوں کے لگی گولی
تھانہ شاہ آباد میں ایک ہفتہ قبل نابالغ لڑکی کے قتل کی واردات کا خلاصہ۔
دونوں انعامی بدمعاش پہلا ببلو بیگ دوسرا ایسار الدین۔
بدمعاشوں کا تیسرا ساتھی ہوا گرفتار۔
فارینسک ٹیم کر رہی ہے جائے حادثہ کی جانچ۔Body:ریاست اترپردیش کے ضلع رامپور میں تھانہ شاہ آباد علاقے میں آج پولیس نے بدمعاشوں کا تعاقب کرتے ہوئے دو بدمعاشوں کو گولی ماری جبکہ ایک کو موقع سے گرفتار کر لیا ہے۔ دراصل گزشتہ ایک ہفتہ قبل تھانہ شاہ آباد علاقے میں ایک نابالغ لڑکی کے قتل کا واقعیہ پیش آیا تھا۔ پولیس سے ملی اطلاعات کے مطابق آج جن دو بدمعاشوں ببو بیگ اور ایسار الدین کو پولیس نے گولی ماری ہے، یہ دونوں اور ان کا تیسرا ساتھی جس کو گرفتار کر لیا گیا ہے، نابالغ لڑکی کے قتل کی واردات میں مبتلا تھے۔
مقامی پولیس کے مطابق ان بدمعاشوں پر 25 25 ہزار کا انعام رکھا گیا تھا۔
رامپور کے پولیس کپتان سنتوش کمار مشرا نے میڈیا کو دیے اپنے بیان میں کہا کہ گزشتہ ایک ہفتہ قبل تھانہ شاہ آباد علاقے میں ان تینوں بدمعاشوں نے نابالغ لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کی کوشش میں اس کا قتل کر دیا تھا۔ انہوں نے کہا آج ہماری ٹیم نے ان میں سے دو کو گولی مار کر 'رگڑ دیا ہے' اور تینوں کو گرفتار کرکے جیل بھیجا جا رہا ہے۔ ساتھ ہی پولیس کپتان سنتوش کمار مشرا نے یہ بھی کہا کہ ضلع میں جو بھی لوگ اگر ایسی کسی بھی واردات کو انجام دیں گے۔ عوام یا پولیس پر گولی چلائیں گے تو ہم اپنی کارروائی کو انجام دیتے ہوئے اسی طرح سے 'رگڑ دیں گے'۔ اور پورے ضلع میں ہم یہی مہم چلائیں گے۔
بائٹ: سنتوش کمار مشرا، ایس پی رامپورConclusion:اس کارروائی کو انجام دینے والی پولیس ٹیم کو کپتان پولیس سنتوش کمار مشرا نے 20 ہزار روپے کا دیا انعام

ای ٹی وی بھارت کے لئے رامپور سے ابوالکلام خان کی رپورٹ
Last Updated :Feb 28, 2020, 4:05 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.