ETV Bharat / city

Jigar Moradabadi: رامپور میں جگر مرادآبادی جنگ آزادی میں قلم کا سپاہی کے موضوع پر پروگرام منعقد

author img

By

Published : Nov 30, 2021, 2:57 PM IST

اترپردیش کی تاریخی رامپور رضا لائبریری Rampur Raza Library میں آزادی کے امرت مہوتسو Amrit Mahotso کے موقع پر اردو شاعری میں غزل کے شہنشاہ کہے جانے والے جگر مراد آبادی Famous Poet Jagar Moradabadi کی حیات و خدمات پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں جگر مرادآبادی، جنگ آزادی میں قلم کا سپاہی' کے عنوان سے توسیعی خطبہ کا اہتمام کیا گیا۔
Jigar Moradabadi
Jigar Moradabadi

رامپور: ریاست اترپردیش کے رامپور میں واقع عالمی شہرت یافتہ رامپور رضا لائبریری Rampur Raza Library میں آزادی کے امرت مہوتسو Amrit Mahotso کے تحت ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں 'جگر مرادآبادی: جنگ آزادی میں قلم کا سپاہی' کے عنوان سے توسیعی خطبہ کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں معروف ادبی دانشور ڈاکٹر شریف احمد قریشی نے جگر کے حوالے سے کئی اہم موضوعات کو سامعین کے سامنے رکھا۔

ویڈیو دیکھیے
جنگ آزادی میں ملک کے معروف و ممتاز شاعر جگر مرادآبادی Famous Poet Jagar Moradabadi کے کردار کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ آزادی کے امرت مہوتسو کے تحت عالمی شہرت یافتہ رامپور رضا لائبریری میں توسیعی خطبہ بعنوان 'جگر مرادآبادی: جنگ آزادی میں قلم کا سپاہی' کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں معروف دانشور اور گورنمنٹ رضا پی جی کالج میں شعبۂ اردو کے سابق صدر ڈاکٹر شریف احمد قریشی نے جگر کی غزلیات کے حوالے سے کئی اہم باتوں کا تذکرہ کرتے ہوئے بتایا کہ جگر نے ملک کی آزادی میں کافی اہم کردار ادا کیا ہے۔


شریف احمد قریشی نے کہا کہ جگر ایک حساس اور دردمند شاعر تھے، وہ انگریزوں کے ظلم و بربریت خاموش نہیں رہ سکتے تھے۔ انہوں نے آزادی کے اپنے ملک کے حکمرانوں کی بے حسی اور فرقہ وارانہ فسادات کے خلاف بھی برملا اپنی رائے کا اظہار کیا۔
پروفیسر شریف احمد قریشی Pro Shareef Ahmed Quraishi نے کہا کہ جگر مراد آبادی بنگال قحط، چھپرا تشدد و روزمرہ ہونے والے فسادات کے خلاف آواز بلند کی۔ بناوٹی تعلق اور منافرت کے واقعات نے جگر کے ذہن کو جھنجوڑ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جگر ایک امن پسند شاعر تھے۔

وہیں معروف شاعر اظہر عناعتی رامپوری نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ جگر مراد آبادی بنیادی طور پر غزل کے شاعر تھے۔ ان کے کلام میں سرمستی و سرشاری، والہانہ پن، جذبہ عشق کی کارفرمائی نمایاں طور پر نظر آتی ہے۔ مگر حالات حاضرہ کے مسائل، تصوف یکجہتی، حب الوطنی جیسے موضوعات پر بھی انہوں نے زبردست شاعری کی ہے۔


وہیں معروف شاعر شکیل غوث نے رامپور رضا لائبریری کی اس کوشش کو کافی سراہا۔


مزید پڑھیں:

قابل ذکر ہے کہ رامپور رضا لائبریری Rampur Raza Library میں منعقدہ اس پروگرام سے گوگل میٹ کے ذریعہ بیرون ممالک کے لوگوں نے بھی شامل ہوکر استفادہ کیا۔ پروگرام کی نظامت کا فریضہ لائبریرین ڈاکٹر ابو سعد اصلاحی نے بحسن و خوبی انجام دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.