ETV Bharat / city

Two OGW'S Arrested IN Shopian: شوپیاں میں دو عسکریت پسند معاونین گرفتار

author img

By

Published : Mar 18, 2022, 9:54 PM IST

پولیس نے جمعہ کے روز جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں لشکر طیبہ کے دو معاونوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے،Two OGW'S Arrested IN Shopian۔پولیس نے گرفتار شدہ افراد سے ہتھیار بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

two-ogws-arrested-in-shopian
شوپیاں میں دو عسکریت پسند معاونین گرفتار

شوپیاں:پولیس نے جمعہ کے روز جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع میں لشکر طیبہ کے دو معاونوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے،پولیس نے گرفتار شدہ افراد سے ہتھیار بھی برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔Two OGW'S Arrested IN Shopian


پولیس کے ایک بیان کے مطابق پولیس اور سکیورٹی فورسز کی مشترکہ ٹیم جن میں فوج کی 34 راشٹریہ رائفلز، سی آر پی ایف کی 178 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس شامل ہیں نے عسکری تنظیم لشکر طیبہ کے دو معاونوں کو گرفتار کرکے ان سے ہتھیار برآمد کیا ہے۔

پولیس نے گرفتار شدہ معاونین کی شناخت سمیر احمد بٹ ولد عبدالرشید بٹ ساکن منزم پارہ شوپیان اور مشتاق احمد لون ولد غلام محی الدین ساکن کٹہ پورہ شوپیان کے بطور کی ہے۔

مزید پڑھیں:

پولیس نے بتایا کہ گرفتار معاونین سے ہتھیار جن میں 1 پستول، 1 پستول میکزین، 1 اے کے میکزین، 40 اے کے راؤنڈ اور دیگر قابل اعتراض چیزیں برآمد ہوئی ہے۔

اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن امام صاحب شوپیاں میں کیس ایف آئی آر نمبر 04/2022 درج کرکے تحقیقات مزید تحقیقات شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.