ETV Bharat / city

Militant Associates Arrested in Pulwama: پلوامہ میں عسکریت پسندوں کے معاونین گرفتار

author img

By

Published : Mar 18, 2022, 4:24 PM IST

پلوامہ پولیس نے عسکریت پسندوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے عسکریت پسندوں کے 6 معاونین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔ پولیس کے مطابق اعانیت کار عسکری تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ ہے۔Militant Associates Arrested in Pulwama

Pulwama Police arrests 06 militant associates
پلوامہ میں عسکریت پسند معاونین گرفتار

پلوامہ:تفصیلات کے مطابق پلوامہ میں پولیس نے کالعدم عسکریت پسند تنظیم لشکر طیبہ سے منسلک عسکری سرگرمیوں میں ملوث 6 معاونین کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔Militant Associates Arrested in Pulwama

پولیس کے مطابق عسکری معاونین کی شناخت رؤف احمد لون ولد عبدالمجید لون ساکن للہار کاکاپورہ،عاقب مقبول بٹ ولد محمد مقبول بٹ ساکن الوچی باغ پانپور، جاوید احمد ڈار ولد غلام محی الدین ڈار ساکن لارو کاکا پورہ، ارشد احمد میر ولد عبدالرشید میر ساکن پاریگام پلوامہ، رمیز راجہ ولد غلام احمد بٹ ساکن پاریگام پلوامہ اور سجاد احمد ڈار ولد غلام محی الدین ڈار ساکن لارو کاکاپورہ کے ب طور پر ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:


پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ یہ گرفتار عسکریت پسندوں کے معاون رسد فراہم کرنے، پناہ گاہ فراہم کرنے، عسکریت پسندوں کی مالیات کا انتظام اور منتقلی اور نوجوانوں کو ہائبرڈ عسکریت پسندوں کے طور پر کام کرنے کی ترغیب دینے میں ملوث تھے۔

پولیس کے مطابق تفتیشی ٹیم کو یہ بھی معلوم ہوا کہ وہ تنظیم لشکر طیبہ کے عسکری تنظیم کے کمانڈر ریاض احمد ڈار کے لیے کام کر رہے تھے، جو سیتھر گنڈ کاکاپورہ پلوامہ سے تعلق رکھتے تھے اور اس کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے۔

پولیس نے ان افراد کے خلاف ایک مقدمہ ایف آئی آر نمبر 19/20222 تھانہ کاکاپورہ میں درج کر کے تفتیش شروع کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.