ETV Bharat / city

گورنر منوج سنہا کا دورہ کولگام

author img

By

Published : Aug 8, 2021, 10:28 PM IST

لیفٹنٹ گورنرمنوج سنہا نے کہا کہ 'عسکریت پسندوں کی صفوں میں شامل ہونے والے افراد اور اسے فروغ دینے والوں کو نہیں بخشا جائے گا'۔

گورنرمنوج سنہا کا دورہ کولگام
گورنرمنوج سنہا کا دورہ کولگام

منوج سنہا نے کہا کہ 'یہ وقت کی اہم ضرورت ہے کہ نوجوان تعلیم اور کھیل کود کی جانب راغب ہوں، تاکہ جموں و کشمیر دوبارہ امن و ترقی کا گہوارہ بن جائے۔ اپنے قاضی گنڈ کولگام کے دورہ کے دوران انہوں نے ایک عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کہا کہ' کولگام میں کل ہوئے حملے میں شہید کانسٹبل نثار احمد کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔

گورنرمنوج سنہا کا دورہ کولگام

منوج سنہا نے قاضی گنڈ کے رہنے والے تنویر خان کو مبارکباد پیش کیا، تنویر خان نے حالیہ دنوں ملکی سطح کے آئی ای ایس امتحان میں امتیازی پوزیشن حاصل کی ہے، ایل جی نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تعلیم کے ذریعے ملک و قوم کا نام روشن کریں۔

اس موقعہ پر آئی جی کشمیر، ڈویژنل کمشنر کشمیر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ منوج سنہا نے کہا کہ 'کولگام ضلع کا بجٹ اس سال 3 گنا بڑھاکر 573 کروڑ کیا گیا ہے، تاکہ ضلع میں بجلی پانی اور سڑک کی تعمیر کو یقینی بنایا جائے۔

مزید پڑھیں: بڈگام: 33 کروڑ اور 20 سال کا عرصہ، جامع مسجد چرار شریف پھر بند کیوں؟

ساتھ ہی انہوں نے روزگار کے نئے مواقع فراہم کرنے کی بات کہی، جس میں کئی مالی اداروں اور اسکیموں کی معاونت حاصل کی جارہی ہے، وادی کنڈ میں تعمیر و ترقی کے لیے 30 کروڑ روپیے خرچ کیے جائیں گے، جب کہ پہاڑی علاقوں میں پڑھنے والے بچوں کو خصوصی سہولیات فراہم کی جائے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.