ETV Bharat / city

Demand of Peaceful Elections in Bengal: وزیراعلیٰ ممتا بنرجی سے بنگال میں پر امن انتخابات کرانے کا مطالبہ

author img

By

Published : Feb 14, 2022, 12:12 PM IST

کانگریس رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے وزیراعلیٰ ممتابنرجی سے مغربی بنگال کے چار اضلاع میں میونسپل کارپوریشن انتخابات پرامن ماحول میں کرانے کی مانگ کی Adhir Ranjan Chowdhury Demand Demand Peaceful Elections in Bengal۔

Adheer Ranjan Chaudhry
Adheer Ranjan Chaudhry

کولکاتا: ریاست مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے بہرامپور سے کانگریس کے رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے وزیراعلیٰ ممتابنرجی سے بنگال میں پر امن انتخابات کرانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کو انتخابات میں حصہ لینے کی پوری آزادی دینی چاہیے Adhir Ranjan Chowdhury Demand Peaceful Elections in Bengal۔

مغربی بنگال کے چار اضلاع کے میونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو یکطرفہ کامیابی ملی ہے۔ اپوزیشن پارٹیوں کا پوری طرح سے صفایا ہو گیا West Bengal Municipal Corporation Election۔


چار اضلاع کے میونسپل کارپوریشن کے انتخابات کے نتائج پر کانگریس کے سنئیر رہنما اور رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی جم کر تنقید کی۔

رکن پارلیمان ادھیر رنجن چودھری نے کہا کہ وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کو مسلسل جیت مل رہی ہے، اچھی بات ہے لیکن جس طرح سے کامیابی مل رہی ہے اس پر سوال کھڑا ہونا لازمی ہےCongress Member Parliament Adhir Ranjan Chowdhry۔


انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں اپوزیشن جماعتوں کی اہمیت دی گئی ہے لیکن مغربی بنگال میں اس اہمیت اور مقام کو چھین لیا گیا ہے۔ اپوزیشن کے امیدواروں کو ذہنی طور پر اس قدر مجبور کر دیا جاتا ہے کہ وہ انتخابات سے اپنا نام واپس لے لیتے ہیں یا پھر گھر میں خاموشی سے بیٹھ جاتے ہیں۔


ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کا مغربی بنگال کو اپوزیشن جماعتوں سے پاک کرنے کا خواب ہے اسے حقیقت میں بدلنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ایسا کب تک چلے گا، ترنمول کانگریس کی سربراہ ممتا بنرجی سے مطالبہ ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کو انتخابات لڑنے دیں۔


مزید پڑھیں:


واضح رہے کہ مغربی بنگال کے چار اضلاع کے میونسپل کارپوریشن انتخابات کے دوران اپوزیشن جماعتوں اور حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے درمیان جھڑپیں ہوئیں تھی۔


اپوزیشن جماعتوں کا ترنمول کانگریس کے رہنماؤں پر اسٹرونگ روم سے ای وی ایم گھر لے جانے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.