ETV Bharat / city

NC Protest Against Delimitation Commission in Rajouri: حدی بندی و نظربندی کے خلاف نیشنل کانفرنس کا احتجاج

author img

By

Published : Jan 2, 2022, 10:58 PM IST

نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما Senior Leader Of National Conference مظفر حسین خان نے کہا کہ آج جو پبلک مٹینگ Public Meeting کی گئی ہے اس میں لوگوں نے کہا کہ جو حدبندی کمیشن کی رپورٹ Delimitation Commission Report سامنے آرہی ہے وہ ہرگز ہمیں قبول نہیں ہے، اس کو تبدیل کرنےکی ضرورت ہے۔

نیشنل کانفرنس کا حدی بندی وخانہ نظربندی کے خلاف احتجاج
نیشنل کانفرنس کا حدی بندی وخانہ نظربندی کے خلاف احتجاج

ضلع راجوری کے منجاکوٹ میں نیشنل کانفرس کے کارکنان نے سابق جج وسینئر رہنما نیشنل کانفرنس مظفر حسین خان کی قیادت میں احتجاج National Conference Party Workers Protest in Rajouri کیا۔ جس میں علاقہ جات سے نیشنل کانفرنس کے کارکنان کے ساتھ ساتھ دیگر عہدیداران نے بھی شرکت کی اور ایک اجلاس منعقدکیا۔

نیشنل کانفرنس کا حدی بندی وخانہ نظربندی کے خلاف احتجاج

اس دوران مقررین نے کہاکہ' حد بندی کمیشن کی رپورٹ جموں وکشمیر کی عوام کو ہرگز منظور نہیں ہے، کیونکہ یہ یہاں کی عوام کےساتھ ایک بہت بڑا دھوکا ہے، جسے جموں و کشمیر کی عوام ہر گز قبول نہیں کرے گی۔

احتجاج میں شامل پارٹی کارکنان نے مرکزی حکومت اور یوٹی انتطامیہ پر ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'نیشنل کانفرنس کے صدر ونائب صدر کو خانہ نظر بندکرنا کون سا انصاف ہے'؟

انہوں نے کہا کہ اب جموں وکشمیر کے لوگوں کو اتنابھی حق نہیں کے وہ اپنے حقوق کی مانگ کیلئے احتجاج کریں، کیونکہ اگر حکومت ایسا کرنے سے گریز نہیں کرے گی تو عوام کو حق کیسے ملے گا۔

وہیں نیشنل کانفرنس کےسینئر رہنما مظفر حسین خان نے کہاکہ یہ جو پبلک مٹینگ کی گئی ہے اس میں لوگوں نےکہا کہ جو حدبندی کمیشن کی رپورٹ سامنے آرہی ہے وہ ہرگز ہمیں قبول نہیں ہے اس کو تبدیل کرنےکی ضرورت ہے۔

وہیں لوگوں نے نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبدﷲ و نائب صدر عمر عبدﷲ کو خانہ نظر بند کرنے پر سخت نارضگی کااظہار کرتے ہوئےکہاکہ یہ جمہوری ملک ہے، اس میں ہر کسی کو اپنے حق کے لیے آواز بلند کرنےکا حق ہے۔

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.