ETV Bharat / city

Musical Water Fountain in Jammu: ایل جی منوج سنہا نے واٹر میوزیکل فاؤنٹین کا افتتاح کیا

author img

By

Published : Feb 12, 2022, 11:28 AM IST

Updated : Feb 12, 2022, 12:05 PM IST

Jammu has another tourist attraction  a musical water fountain
Jammu has another tourist attraction a musical water fountain

لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں ڈویژن میں واٹر میوزیکل فاؤنٹین کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جموں ڈویژن کے سیاحتی شعبے کو تبدیل کرنے اور سیاحتی مقامات کو فروغ دینے کے لیے پُرعزم ہے جسے برسوں سے نظر انداز کیا جارہا تھا۔ J-K LG Inaugurates Musical Water Fountain

جموں: مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے جموں ڈویژن کے باغ بہو میں لیفٹنٹ گورنر منوج سنہا نے لیزر لائٹ اور ساؤنڈ شو کے ساتھ میوزیکل واٹر فاؤنٹین کا افتتاح کیا۔ LG Inaugurates Musical Water Fountain, Light and Sound Show in Jammu

افتتاح کے بعد منوج سنہا نے کہا کہ لیزر لائٹ اور ساؤنڈ شو کے ساتھ میوزیکل واٹر فاؤنٹین جموں خطے میں اپنی نوعیت کا پہلا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ اختراعی پروجیکٹ ثقافتی ورثے کی نمائش کرے گا اور جموں میں سیاحت کو نئی بلندیوں پر لے جائے گا۔

Jammu has another tourist attraction a musical water fountain

انہوں نے مزید کہا کہ تاریخی باہو قلعہ کی اہمیت،اس کی وراثت اور جدیدیت کا منفرد امتزاج یہ جموں شہر کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ جموں قدرت کی بنائی ہوئی دلکش مقامات اور خوبصورتی جگہوں میں سے ایک ہے ۔انہوں نے کہا کہ جموں میں سیاحت اور اس کو فروغ دینے کے وسیع تر امکانات ہیں۔ اور ہم جموں ڈویژن میں 37 بہترین مقامات کو ترقی دے رہے ہیں جو معیشت کو فروغ دیں گے اور لوگوں کو بڑی تعداد میں ملازمت بھی فراہم کی جائیگی۔

انہوں نے کہا کہ جموں ثقافت، روحانیت، روایت اور ادب کا خزانہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں ڈویژن کی خوبصورتی واقعی مسحور کن ہے۔ اور یہاں سیاحوں کی دلچسپی کے لئے کئی سارے مقامات ہیں۔

انہو ں نے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں تک جموں ڈویژن کی سیاحت کی طرف کوئی توجہ نہیں دی گئی۔ تاہم گزشتہ ڈھائی سالوں میں،ہماری جد و جہدسے کئی سرگرمیاں جیسے کہ روپ وے پروجیکٹ، پٹنی ٹاپ میں سرمائی کارنیوال اور لِٹ فیسٹ اس کے علاوہ مختلف اضلاع میں انفراسٹرکچر پر مثبت اور تعمیراتی پہل ہوئی ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ ہم جموں خطے کو ایک پسندیدہ سیاحتی مقام کے طور پر ترقی دینے اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے وسیع مواقع پیدا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج جب ہم آزادی کا امرت مہوتسو منا رہے ہیں۔ ایسے وقت میں وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں جموں و کشمیر ہر شعبے میں بے مثال ترقی کی طرف گامزن ہے۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کی ثقافت اور تاریخ کو عالمی سطح پر لانے کے لیے ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔

کسی بھی سیاحتی مقام کو ترقی دینے کے لیے رابطے کو بنیادی ضرورت قرار دیتے ہوئے لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم کی رہنمائی میں جموں و کشمیر کو قریب لانے کے لیے ہائی ویز، سرنگوں اور متعلقہ بنیادی ڈھانچے پر ایک لاکھ کروڑ روپے خرچ کیے جا رہے ہیں۔

ادھم پور، پونچھ، راجوری، کشتواڑ، رام بن، ڈوڈہ، سانبہ، کٹھوعہ اور جموں میں بنیادی ڈھانچے اور سڑکوں کی تعمیر کے پروجیکٹوں میں تیزی آئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دہلی، امرتسر،کٹرا ایکسپریس وے کی تعمیر سے اس خطے میں سیاحت کو مزید فروغ ملے گا۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ سیاحوں کو یہاں راغب کرنے کے لئے مزید سیاحتی مقامات اور سہولیات تیار کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزیدکہا کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے دنیا کے معروف ٹریول ٹیک پلیٹ فارم OYO گروپ کے ساتھ مل کر حال ہی میں دیہی علاقوں میں مائیکرو انٹرپرینیورز کی حوصلہ افزائی کے لیے دیہی ہوم اسٹے کا آغاز کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہوم اسٹے یونٹ قائم کرنے کے خواہشمند نوجوانوں کو 50,000 روپے کی خصوصی مالی امداد دی جائے گی۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ انتظامیہ کی جدو جہد کے سبب گزشتہ سال ستمبر-اکتوبر میں ریکارڈ 26 لاکھ سیاحوں اور عقیدت مندوں کی جموں میں آمد ہوئی تھی۔

لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ سیاحت بنیادی ڈھانچے کی ترقی، خدمات کا بہتر انتظام، سماجی و اقتصادی عدم توازن کو ختم کرتی ہے، روزگار کے مواقع میں اضافہ کرتی ہے اور کاروباری شعبے کو ترقی دیتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سودیش درشن اسکیم کے تحت وزیر اعظم نے صرف جموں ڈویژن کے لیے 197 کروڑ روپے کے 37 پروجیکٹ دیے تھے، جن میں سے 35 پروجیکٹ مکمل ہو چکے ہیں۔ دو دیگر پروجیکٹس جن میں 80 کروڑ روپے مالیت کا مانتلائی کا فلاحی مرکز اور بھگوتی نگر کا تفریحی پارک شامل ہے۔امید ہے کہ رواں برس مارچ تک پیاہ تکمیل پہنچ جائیں گے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے جموں ڈویژن کے سیاحتی علاقوں کے بارے میں زیادہ سے زیادہ بیداری پیدا کرنے کے لیے مرکزی حکومت کے دیکھو اپنا دیش اور سب کے لیے سیاحت کے ساتھ ساتھ حکومت نے سیاحت کے فروغ کے پروگراموں بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مقامی مصنوعات کو فروغ دینے اور تمام سیاحتی مقامات پر صفائی کو برقرار رکھنے پر خصوصی توجہ دی جانی چاہیے۔

مزید پڑھیں:سیاحتی مقام پہلگام میں ہیلتھ ویلنس اور فٹنس سینٹر کا افتتاح

لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ سیاحت،ضلع انتظامیہ اور جموں کے لوگوں کو سیاحت کی نئی پہل کے لئے مبارکباد ہیش کی ہے۔

Last Updated :Feb 12, 2022, 12:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.