ETV Bharat / city

ڈوڈہ: آتم نربھر بھارت کے خواب کو شرمندہ تعبیر کر رہے کسان

author img

By

Published : Jun 24, 2021, 2:03 PM IST

Farmers Turn into horticulture
آتم نربھر بھارت کے خواب کو شرمندہ تعبیر رہے کسان

مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں کسان، وزیر اعظم نریندر مودی کے آتم نربھر بھارت کا خواب شرمندہ تعبیر کرنے کی کوشش میں لگے ہوئے ہیں۔ اگرچہ اس عمل میں کسانوں کو بہتر نتائج نہیں مل رہے ہیں لیکن ماضی کے مقابلے میں کسانوں کی اقتصادی ترقی میں ضرور اضافہ ہوا ہے۔

ضلع ڈوڈہ کی تحصیل کاستی گڑھ کے گاؤں شروڑ میں ایک کسان نے روایتی کھیتی باڑی کو ترک کرکے اپنی زراعتی زمین میں پھلدار پودے لگائے ہیں۔ قریب دس کنال اراضی میں مختلف اقسام کے پودوں کی نرسری لگائی ہے جس سے وہ خود کے لئے ذریعۂ معاش بھی پیدا کر رہے ہیں۔ ساتھ ہی دوسرے لوگ بھی اس شعبہ سے منسلک ہو رہے ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

محمد امین بٹ کسان ہیں، انہوں نے بتایا کہ وہ روایتی کھیتی باڑی سے دلبرداشتہ ہو کر محکمہ ہارٹیکلچر کی طرف متوجہ ہوئے ہیں کیونکہ زمین میں فصلیں نہ بننے کے برابر ہے۔ وقت پر بارشیں نہ ہونے اور فصل تیار ہونے کے وقت ژالہ باری، طوفان سے کسانوں کی محنت ضائع ہو جاتی ہے۔ اس لئے وہ پھلدار پودے لگا رہے ہیں۔

اُنہوں نے فروٹ نرسری کو محکمہ ہارٹیکلچر کے ساتھ رجسٹرڈ کیا ہے۔

محکمہ کی طرف سے تاحال کوئی مالی مدد نہیں ملی ہے لیکن کسان پُر امید ہیں کہ مستقبل میں مرکزی حکومت کی طرف سے چلائی جا رہی فلاحی اسکیموں سے مستفید ہوں گے لیکن وہ آتم نربھر بھارت کا خواب شرمندہ تعبیر کریں گے۔

مزید پڑھیں:

clay pot business: مٹی کے برتن کی خریداری میں مزید اضافہ، جانیں کیوں؟

ڈوڈہ ہارٹی کلچر ڈپارٹمنٹ کے ایک عہدے دار نے بتایا کہ کسانوں کو ڈپارٹمنٹ کی طرف سے دی جانے والی اسکیموں کے بارے میں معلومات فراہم کی جا رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.