ETV Bharat / city

Security Beefed Up in Jammu: یوم جمہوریہ کے پیش نظر جموں میں سیکورٹی بندوبست مزید سخت

author img

By

Published : Jan 22, 2022, 9:24 PM IST

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ R Day celebration کی سب سے بڑی تقریب جموں کے مولانا آزاد اسٹیڈیم Maulana Azad Stadium Jammu میں منعقد کی جائے گی۔ جہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا قومی پرچم کو سلامی پیش کرنے کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کے عوام سے خطاب کریں گے۔

Ahead of Republic Day, security beefed up in Jammu and Kashmir
یوم جمہوریہ کے پیش نظر جموں میں سیکورٹی بندوبست مزید سخت

یوم جمہوریہ کے پیش نظر جموں کشمیر کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی بندوبست کو مزید سخت Security Beefed Up in Jammu کردیا گیا ہے اورحفاظتی عملے نے ناکوں پر لوگوں اور گاڑیوں کی تلاشی کا سلسلہ ایک بار پھر شروع کردیا ہے۔

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ کی سب سے بڑی تقریب جموں کے مولانا آزاد اسٹیڈیم میں منعقد کی جائے گی جہاں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا قومی پرچم کو سلامی پیش کرنے کے ساتھ ساتھ جموں و کشمیر کے عوام سے خطاب کریں گے۔

یوم جمہوریہ کے پیش نظر جموں میں سیکورٹی بندوبست مزید سخت

ہفتہ کے روز جموں کشمیر کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی بندوبست کو مزید سخت کردیا گیا ہے، جبکہ کہ کئی اہم اور حساس مقامات پر سکیورٹی فورسز نے ناکے لگا دیے ہیں اور وہاں مشکوک نظر آنے والی مسافر گاڑیوں، موٹر سائیکلوں، آٹو رکشا وغیرہ کو روکا جاتا ہے اور اُن میں سوار مسافروں کی بھی جامہ تلاشی لی جاتی تھی۔


موصولہ اطلاعات کے مطابق کشمیر کے مختلف مقامات پر راہگیروں کو بھی روک کر اُن کی جامہ تلاشی کے ساتھ ساتھ شناختی کارڈ باریک بینی سے چیک کئے جا رہے تھے۔

دریں اثنا دفاعی ذرائع نے بتایا کہ یوم جمہوریہ کے پیش نظر سرحدی علاقوں میں بھی سکیورٹی فورسز کی تعیناتی بڑھائی گئی ہے۔


انہوں نے کہا کہ حد متارکہ اور بین الاقوامی کنٹرول لائن پر فوج کو چوبیس گھنٹے الرٹ رہنے کے احکامات صادر کئے گئے ہیں تاکہ عسکریت پسندوں کے منصوبوں کو ناکام بنایا جاسکے۔

اُن کے مطابق سرحدوں کی صورتحال کے بارے میں روزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جارہا ہے۔ دفاعی ذرائع نے بتایا کہ سرحدوں پر تعینات افواج کسی بھی چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار ہیں۔

مزید پڑھیں:Security Beefed up in Jammu : یوم جمہوریہ کے پیش نظرسرحدوں پر چوکسی میں اضافہ


دفاعی ذرائع نے مزید بتایا کہ اگر چہ سرحدیں اس وقت خاموش ہیں لیکن یوم جمہوریہ کے پیش نظر پاکستان کے ساتھ لگنے والی سرحدوں پر فوج کی تعیناتی بڑھائی گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.