ETV Bharat / city

اندور: اویسی کی رہائش گاہ پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

author img

By

Published : Sep 22, 2021, 8:11 PM IST

Updated : Sep 22, 2021, 10:26 PM IST

aimim party workers demand for action against who attacked on owaisi residence in delhi
اویسی کی رہائش گاہ پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

اندور میں مجلس اتحاد المسلمین کے کارکنان نے دہلی میں واقع اے آئی ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اویسی کی رہائش گاہ پر ہوئے حملے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے صدر جمہوریہ کے نام انتظامیہ کو میمورنڈم سونپا۔

اویسی کی رہائش گاہ پر ہوئے حملے سے پارٹی کے کارکنان میں سخت ناراضگی ہے۔ اسی تناظر میں آج مدھیہ پردیش کے اندور شہر میں مجلس کے کارکنان نے ملزمین کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔ ساتھ ہی صدر جمہوریہ ہند کو میمورنڈم سونپا۔

دیکھیں ویڈیو

مدھیہ پردیش کے مجلس کے کارکنان نے نیماڑ اور مالوہ میں صدر جمہوریہ کے نام میمورنڈم دیا، جس میں مطالبہ کیا کہ اویسی کی رہائش گاہ پر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔

اے آئی ایم آئی ایم کے رہنام یاسر پٹھان کا کہنا تھا کہ ہم اسد الدین اویسی کے رہائش گاہ پر حملہ کرنے والوں کی مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں سخت سے سخت کاروائی کی جائے۔

ساتھ ہی یاسر پٹھان نے کہا کہ اویسی کی رہائش گاہ پر حملہ سوچی سمجھی سازش کے تحت ہوا ہے کیونکہ مجلس اب تلنگانہ سے نکل کر ملک کی کئی ریاستوں میں اپنی سرگرمیاں تیز کر دی ہے۔ مگر ہم ان حملوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔

وہیں مجلس اتحاد المسلمین کے رہنما ڈاکٹر نعیم نے کہا کہ اگر شر پسندوں کے خلاف کاروائی نہیں کی گئی تو پھر لوگوں میں منفی پیغام پہنچے گا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ اگر حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی نہیں کی گئی تو پھر مجلس کے کارکنان روڈ پر آ کر احتجاجی مظاہروں کریں گے۔

مزید پڑھیں:

اسدالدین اویسی کے گھر پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ: رکن اسمبلی شاہنواز عالم

واضح رہے کہ دہلی کی پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے اے آئی ایم آئی ایم رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی کی دہلی رہائش گاہ میں توڑ پھوڑ کے الزام میں گرفتار ملزم للت کو ایک دن کی پولیس تحویل میں بھیج دیا ہے۔ میٹروپولیٹن مجسٹریٹ امردیپ کور نے باقی چار ملزمان کو 14 دن کے لیے عدالتی تحویل میں بھیجنے کا حکم دیا۔

Last Updated :Sep 22, 2021, 10:26 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.