ETV Bharat / state

اسدالدین اویسی کے گھر پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ: رکن اسمبلی شاہنواز عالم

author img

By

Published : Sep 22, 2021, 4:44 PM IST

اسدالدین اویسی کی رہائش گاہ پر گزشتہ دنوں ہوئے حملہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے آج ارریہ جوکی ہاٹ کے رکن اسمبلی شاہنواز عالم نے کہا کہ 'جو لوگ حملے کئے ہیں وہ کس ذہنیت کے لوگ تھے اس کی جانچ ہونی چاہیے'۔

اسدالدین اویسی کے گھر پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ: شاہنواز عالم
اسدالدین اویسی کے گھر پر حملہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ: شاہنواز عالم

دہلی میں واقع آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے قومی صدر و رکن پارلیمان اسدالدین اویسی کے گھر پر گزشتہ روز ہوئے حملہ کی ہر چار جانب مذمت کی جارہی ہے۔ اس دوران اسدالدین اویسی کی رہائش گاہ پر ہوئے حملہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے آج ارریہ جوکی ہاٹ کے رکن اسمبلی شاہنواز عالم نے کہا کہ 'جو لوگ حملہ کئے ہیں وہ کس ذہنیت کے لوگ تھے اس کی جانچ ہونی چاہیے'۔

ویڈیو

شاہنواز عالم نے کہا کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ اویسی صاحب کے گھر سے محض کچھ دوری پر وزیراعظم کی رہائش گاہ ہے اور وہیں سے کچھ دوری پر پارلیمنٹ ہاؤس ہے، اس کے باوجود بھی دن کے اجالے میں رکن پارلیمان کے گھر پر حملے کیے جارہے ہیں۔

رکن اسمبلی نے یہ بھی کہا کہ 'اس سے قبل بھی اویسی صاحب کے گھر پر کئی بار حملے ہوئے ہیں۔ اویسی صاحب نے مرکزی حکومت کو ان کے اوپر کیے جارہے حملے سے آگاہ بھی کیا تھا، لیکن حکمراں جماعت نے کوئی توجہ نہیں دی۔

شاہنواز عالم نے کہا کہ جب دارالحکومت میں ایک رکن پارلیمان محفوظ نہیں ہے تو ملک کے عوام کا کیا ہوگا، اس کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:اسدالین اویسی کی دہلی رہائش گاہ پر حملہ، ہندو سینا کے 5 ارکان حراست میں

انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حملہ کے پیچھے کسی طاقت کا ہاتھ ہے جو مجلس کو ڈرانا چاہتی ہے، لیکن مجلس کسی سے ڈرنے والی نہیں ہے، ہمیں جو جتنا دبائے گا ہم اتنا ابھر کر آئیں گے۔ شاہنواز عالم نے وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا کہ جو لوگ اس حملہ کے پیچھے ہیں انہیں جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

واضح رہے کہ جس وقت اس حملے کو انجام دیا گیا اس وقت اسدالدین اویسی گھر سے باہر تھے، حالانکہ حملہ آوروں میں سے کچھ حملہ آوروں کو پولیس نے گرفتار کیا ہے، تاہم اب بھی کئی حملہ آور مفرور ہیں، جن کی گرفتاری کے لئے پولس مسلسل چھاپہ ماری کررہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.