ETV Bharat / city

Notice to Vice Chancellor of Magadha University: بدعنوانی معاملے میں مگدھ یونیورسٹی کے وی سی کو نوٹس

author img

By

Published : Dec 24, 2021, 2:59 PM IST

مگدھ یونیورسٹی گیا
Magadha University

بہار کے گیا ضلع میں موجود مگدھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر راجندر پرساد Notice to Rajendra Prasad Vice Chancellor of Magadha University Gaya کو اسپیشل ویجلینس یونٹ پٹنہ نے نوٹس جاری کر کے تین جنوری کو ایس وی یو دفتر میں حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے۔ ان کے اوپر کروڑوں روپے کی بدعنوانی کا الزام ہے۔

مگدھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر راجندر پرساد Vice Chancellor of Magadha University Rajendra Prasad Accused of Corruption پر بدعنوانی کے معاملے میں سختی ہونے لگی ہے۔ وائس چانسلر کو آئندہ تین جنوری کو ایس وی یو کے دفتر میں حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔ ایس پی ویجلینس یونٹ نے حاضر ہونے کی نوٹس جاری کی ہے۔


ریاست بہار کے ضلع گیا میں واقع مگدھ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پر تحقیقاتی ایجنسی مزید سخت ہوتی جا رہی ہے۔ وائس چانسلر پروفیسر راجندر پرساد کے اورپر کروڑوں روپے کی بدعنوانی اور بحالیوں میں دھاندلی کا الزام Vice Chancellor of Magadha University Accused of Corruption ہے۔ تحقیقاتی ایجنسی" اسپیشل ویجلینس یونٹ پٹنہ" نے وائس چانسلر کے خلاف نوٹس جاری کیا ہے۔


جاری کردہ نوٹس میں ایس وی یو کے ایس پی نے واضح حکم دیا ہے کہ وائس چانسلر پروفیسر راجندر پرساد Vice Chancellor of Magadha University Rajendra Prasad کو 03 جنوری کو پٹنہ میں ایس وی یو کے دفتر میں حاضر ہوں اور معاملے کی جانچ کرنے والے تفتیشی افسر کو رپورٹ کریں۔ ایس پی ڈاکٹر جے پی مشرا نے اپنی نوٹس میں کہا ہے کہ کروڑوں روپے کی بدعنوانی کے ملزم وائس چانسلر کی جانچ کے لیے ایجنسی کو ضرورت ہے۔ ان کے بغیر قانونی کارروائی اور تفتیش آگے بڑھ نہیں سکتی ہے۔

خاص بات یہ ہے کہ ایس پی کے جاری لیٹر میں کہا گیا ہے وائس چانسلر کا کوئی پتہ نہیں چل پا رہا ہے کہ وہ کہاں ہیں؟ کیونکہ وائس چانسلر اپنے سرکاری رہائش گاہ اور دفتر یعنی کہ گیا میں نہیں ہیں وہ کہاں ہیں۔ اس کی کوئی خبر ویجلینس یونٹ کو نہیں ہے؟ ویجلینس یونٹ پٹنہ Vigilance Unit Patna کے ایس پی نے عام لوگوں سے مدد مانگی ہے۔ ایس پی نے لوگوں سے درخواست کی ہے کہ وہ اس سلسلے میں وائس چانسلر پروفیسر راجندر پرساد کو مطلع کریں تاکہ وہ تین جنوری کو ایس وی یو کے دفتر میں حاضر ہوسکیں۔

اس کے ساتھ ہی متعلقہ لیٹر میں ایس پی نے سال 2020 میں یونیورسٹی میں اسٹاف بحالی پر بھی سوال کھڑے کیے ہیں۔ ایس پی نے پوچھا ہے کہ وائس چانسلر کے ذریعے کی گئی تقرری کے لوگوں کو یونیورسٹی کیمپس میں سرکاری سہولیات کون فراہم کر رہا ہے، وہ افسر کون ہے؟

مزید پڑھیں:

ایس پی نے واضح طور پر کہا ہے کہ ایسے سبھی اسٹاف جنہیں وائس چانسلر نے بحال کیا ہے اور انہیں سرکاری رہائش گاہ اور دوسری سہولیات دی گئی ہے۔ ان سے وہ ساری سہولیات فوری طور پر واپس لی جائے۔

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.