ETV Bharat / city

وزیرکان کنی کے واٸرل ویڈیو پررہنماؤں کا ردعمل

author img

By

Published : Sep 17, 2020, 4:43 PM IST

ریاست بہار کے ضلع کیمور میں حکومت بہار کے کابینی وزیر کانکنی برج کشور بند کے واٸرل ویڈیو پر ضلع میں سیاست شروع ہو گئی ہے۔

Cabinet Minister of the Government of Bihar
وزیرکان کنی کے واٸرل ویڈیو پررہنماؤں کا ردعمل

دیگرسیاسی رہنماؤں نے بی جے پی کے وزیر کے واٸرل ویڈیو پر سخت نختہ چینی کرتے ہوئے اسے دماغی توازن کھوئےکی بات کہی ہے۔ سماجی کارکن وکاس پٹیل نے کہا کہ' بی جے پی کے سبھی ایم ایل ایز اور وزیر اس وقت حد سے زیادہ خام و خیالی میں پڑے ہوئے ہیں، ہر جگہ منمانی بیان بازی کر رہے ہیں۔

وزیرکان کنی کے واٸرل ویڈیو پررہنماؤں کا ردعمل

وزیر کان کنی کے اس جملے کو حیرت انگیز ہی نہیں بلکہ ایک دھمکی آمیز بھی کہا جاسکتا ہے۔ وزیر کبھی بھگوان شنکر کو اپنی برادری کا کہتے ہیں۔ بی جے پی کے وزراء بھگوان کو بھی ذات برادری میں بانٹ رہے ہیں وکاس پٹیل نے کہا کہ' عوام آٸندہ اسمبلی انتخابات میں انہیں سبق ضرور سکھائے گی۔

آپ کو بتا دیں کہ' ریاست بہار کے وزیر کانکنی برج کشور بند کا تعلق کیمور سے ہے۔ اور وزیر ضلع کے چین پور اسمبلی حلقہ کے ایم ایل اے بھی ہیں۔

مزیدپڑھیں:

وزیراعظم کے پیکیج سے بہار کو کچھ بھی نہیں ملا

وزیر برج کشور کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر ان دنوںواٸرل ہو رہا ہے جس میں وزیر کچھ لوگوں کے ساتھ بیٹھے ہوۓ ہیں۔اور ویڈیو میں انہیں یہ بات کہتے صاف طور پر سن اجا سکتا ہے کہ وہ علاقہ کی نماٸندگی کر رہے ہیں تبھی سے علاقہ میں قدرت مہر بان ہے جم کر بارش ہو نے سے دھان کی فصل کی پیداوار ہو رہی ہے۔ اور اگر ہماری ہار ہوتی ہے تو علاقہ میں قحط پڑے گا۔ وزیر کے ا س ویڈیو پر دیگر سیاسی رہنماؤں نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.