ETV Bharat / city

ڈی یو کے نئے کالجزکے نام پرمنیش سسودیا کا ردعمل

author img

By

Published : Nov 1, 2021, 6:35 PM IST

MANISH SISODIA REACTION ON DU COLLEGE NAME
MANISH SISODIA REACTION ON DU COLLEGE NAME

دہلی یونیورسٹی کے دو کالجوں کے نام تبدیل کرنے کا فیصلہ یونیورسٹی کی ایگزیکٹیو کونسل میں لیا گیا ہے۔

نئی دہلی: دہلی یونیورسٹی کے دو نئے کالجوں کا نام ویر ساورکر اور سشما سوراج کے نام پر رکھنے کے فیصلے پر دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے اپنا ردعمل ظاہر کیا ہے۔
منیش سسودیا نے کہا کہ کالج کا نام کسی کے نام پر رکھیں، بس بچوں کو اچھی تعلیم ملنی چاہیے۔ دہلی یونیورسٹی ایک شاندار یونیورسٹی ہے، اس کا ماضی بھی بہت اچھا ہے۔


واضح رہے کہ دہلی یونیورسٹی کے دو کالجوں کے نام تبدیل کرنے کا فیصلہ یونیورسٹی کی ایگزیکٹیو کونسل میں لیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ کونسل نے تین ممبران سیما داس، راجپال سنگھ پوار اور ایڈوکیٹ اشوک اگروال سے اختلاف کے باوجود الیکشن اور اسسٹنٹ پروفیسروں کی تقرری میں مجوزہ تبدیلیوں کو منظوری دی۔


ذرائع نے بتایا کہ یہ فیصلہ اگست میں یونیورسٹی کی ایگزیکٹو کونسل کے اجلاس میں کیا گیا تھا۔ ان کالجوں یا مراکز کا نام سشما سوراج، سوامی وویکانند، وی ڈی ساورکر اور سردار پٹیل کے نام پر رکھا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ کونسل نے اٹل بہاری واجپئی، ساوتری بائی پھولے، ارون جیٹلی، چودھری برہم پرکاش اور سی ڈی دیشمکھ کے نام تجویز کیے تھے۔ کونسل نے وائس چانسلر کو ناموں پر حتمی فیصلہ کرنے کا اختیار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی کے کِراڑی میں کانگریس کی پول کھول یاترا


بی جے پی کی سینئر رہنما اور سابق مرکزی وزیر سشما سوراج کا 6 اگست 2019 کو انتقال ہو گیا۔ مودی حکومت کے پہلے دور میں انہوں نے وزارت خارجہ کی ذمہ داری سنبھالی۔ لیکن بیماری کی وجہ سے انہوں نے خود کو 2019 کے لوک سبھا انتخابات سے دور رکھا۔ سشما دہلی کی وزیر اعلیٰ بھی تھیں۔ انہیں دہلی کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ بننے کا اعزاز حاصل تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.