ETV Bharat / city

اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کے حوالہ سے دھرمیندر پردھان کی جائزہ میٹنگ

author img

By

Published : Nov 2, 2021, 10:57 PM IST

Updated : Nov 3, 2021, 8:06 AM IST

وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے آج افسران کے ساتھ ملک بھر میں اساتذہ کی کووڈ ویکسینیشن کی صورتحال اور اسکولوں کو دوبارہ کھولنے پر غوروخوض کرنے کے لئے ایک جائزہ میٹنگ کی۔

اسکولوں کو دوبارہ کھلونے کے حوالہ سے دھرمیندر پردھان کی جائزہ میٹنگ
اسکولوں کو دوبارہ کھلونے کے حوالہ سے دھرمیندر پردھان کی جائزہ میٹنگ

پردھان نے ’اسکلنگ ایکو سسٹم‘ میں ویکسینیشن کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے ملک میں بڑے پیمانے پر ویکسینیشن ہونے کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں حالات معمول پر لانے اور متحرک ہونے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزارت تعلیم کی طرف سے جاری ایک پریس ریلیز کے مطابق مسٹر پردھان اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کی طرف آگے بڑھنے کے لیے ایک مناسب ماحول اور تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی ویکسینیشن کی باقاعدگی سے نگرانی کر رہے ہیں تاکہ اسکولوں کو دوبارہ کھولنے کی طرف آگے بڑھنے کے لیے مناسب ماحول بنایا جاسکے۔

قابل ذکر ہے کہ کئی ریاستوں نے تمام کلاسوں کے لیے اسکول کھول دیئے ہیں۔ 92 فیصد سے زیادہ تدریسی عملے کو ویکسین لگائی گئی ہے۔ مرکزی حکومت کے ماتحت اداروں میں 96 فیصد سے زیادہ تدریسی عملے کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

مرادآباد: مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان کا دورہ

اس میٹنگ میں اسکل ڈیولپمنٹ اور انٹرپرینیورشپ کے وزیر مملکت راجیو چندر شیکھر اور تعلیم کے وزیر مملکت راج کمار رنجن سنگھ بھی موجود تھے۔

یو این آئی

Last Updated : Nov 3, 2021, 8:06 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.