ETV Bharat / bharat

مرادآباد: مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان کا دورہ

author img

By

Published : Oct 17, 2021, 1:03 PM IST

مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے ہنر ہاٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پسماندہ بنکروں خصوصاً آرٹجن، کمہار، بڑھئی، لوہار اور سنار طبقے کی مصنوعات کو بڑے پیمانے پر خرید و فروخت کے مقصد سے اقلیتی محکمہ نے ہنر ہاٹ پروگرام کا انعقاد کیا۔

مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے مرادآباد کا دورہ کیا
مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے مرادآباد کا دورہ کیا

مرکزی وزیر اور اترپردیش بی جے پی کے انتخابی انچارج دھرمیندر پرساد نے مرادآباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پارٹی کے رہنماؤں و پارٹی کے نمائندوں کے ساتھ ایک نجی ہوٹل میں میٹنگ کی۔

مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے مرادآباد کا دورہ کیا

مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے ضلع میں ہنر ہاٹ کا افتتاح کرنے کا پروگرام ہے۔

مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان نے ہنر ہاٹ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ پسماندہ بنکروں خصوصاً آرٹجن، کمہار، بڑھئی، لوہار اور سنار طبقے کی مصنوعات کو بڑے پیمانے پر خرید و فروخت کے مقصد سے اقلیتی محکمہ نے ہنر ہاٹ پروگرام کا انعقاد کیا۔

مزید پڑھیں: دھرمیندرپردھان نے دوبارہ کھلنے والے اسکولوں کا جائزہ لیا

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ دنوں میں پروڈکٹ کو ای پورٹل کے ذریعہ فروخت کیا جائے گا جس کی آج سے شروعات کی جارہی ہے۔ مرکزی وزیر نے رامپور میں ہنر ہاٹ کا افتتاح کیا اور اس کے بعد مرادآباد میں پارٹی رہنماوں سے بات چیت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.