ETV Bharat / city

دہلی: شراب کا ٹھیکہ کھلنے کے خلاف بی جے پی خواتین کارکنان کا مظاہرہ

author img

By

Published : Oct 29, 2021, 4:59 PM IST

BJP women workers stage protest
BJP women workers stage protest

مظاہرین کو دہلی اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما رام ویر سنگھ بدھوڑی، پروگرام کے کنوینر بی جے پی رکن اسمبلی جتیندر مہاجن اور دہلی ریاستی بی جے پی خواتین سیل کی صدر یوگیتا سنگھ نے خطاب کیا۔

دارالحکومت دہلی کے روہتاس نگر اسمبلی حلقہ کے نتھو کالونی چوک پر بی جے پی خواتین مورچہ کی کارکنان نے جھاڑو، پلیٹ اور غباروں کے ساتھ شراب کا ٹھیکہ کھلنے اور دہلی حکومت کی نئی آبکاری پالیسی کے خلاف احتجاج کیا۔

دہلی: شراب کا ٹھیکہ کھلنے کے خلاف بی جے پی خواتین کارکنان کا مظاہرہ


اس موقع پر مظاہرین کو دہلی اسمبلی میں حزب اختلاف کے رہنما رام ویر سنگھ بدھوڑی اور پروگرام کے کنوینر بی جے پی رکن اسمبلی جتیندر مہاجن، دہلی ریاستی بی جے پی خواتین سیل کی صدر یوگیتا سنگھ نے خطاب کیا۔


رام ویر سنگھ بدھوڑی نے کہا کہ دہلی میں شراب کی نئی پالیسی کے تحت دہلی حکومت نے راجدھانی میں شراب کی ندیاں بہانے کا فیصلہ کیا ہے ۔حکومت کو اس بات کی کوئی فکر نہیں کہ اس کا نوجوان نسل پر کیا اثر پڑے گا۔ خواتی کی حفاظت کیسے خطرے میں پڑجائے گی۔

انہوں نے کہا کہ اس’حکومت‘ کا مطلب صرف’ اس کا خزانہ‘ ہے۔ اس کے لیے کیجریوال حکومت کسی بھی حد تک گرنے کو تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دہلی میں کانگریس کی پول کھولو یاترا کی شروعات


انہوں نے کہا کہ دہلی میں اب تقریباً 500 دکانوں کی جگہ پر ایک ہزار سے زیادہ شراب کی دکانیں بن رہی ہیں۔ شراب کا کاروبار پرائیویٹ ہاتھ میں دیا گیا۔ یہ لوگ شراب کی کوالیٹی اور ریٹ کا تعین کریں گے۔
بی جے پی رہنما نے کہا کہ صبح 3 بجے تک دکانیں کھل جائیں گی اور شراب پینے کی عمر بھی 25 سال سے کم کرکے 21 سال کردی گئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دکانوں کے قریب شراب پینے کا انتظام کیا جارہا ہے۔ دہلی کے لوگ اس سماج دشمن شراب کی پالیسی کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اس پالیسی کو واپس لے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.