ETV Bharat / city

دہلی میں کانگریس کی پول کھولو یاترا کی شروعات

author img

By

Published : Oct 28, 2021, 8:01 PM IST

delhi congress begins its campaign 'pool kholo yatra' before mcd election
delhi congress begins its campaign 'pool kholo yatra' before mcd election

ریاستی کانگریس صدر انل چودھری نے کہا کہ ہم مرکز کی بی جے پی اور دہلی کی عام آدمی پارٹی سرکار کے کھوکھلے وعدوں کو عوام کے سامنے بے نقاب کریں گے۔

دہلی میں آئندہ برس ہونے والے میونسپل کارپوریشن انتخابات سے قبل سیاسی پارٹیاں سرگرم ہوگئی ہیں اور تمام سیاسی پارٹیاں ایک دوسرے کی خامیاں نکالنے میں مصروف ہوگئی ہیں۔ اس ضمن میں کانگریس نے ریاستی کانگریس صدر چودھری انل کمار کی قیادت میں ’پول کھولو یاترا‘ کی شروعات کی۔

دہلی میں کانگریس کی ’پول کھولو یاترا‘ کی شروعات


اس موقع پر ریاستی کانگریس صدر انل چودھری نے کہا کہ ہم مرکز کی بی جے پی اور دہلی کی عام آدمی پارٹی سرکار کے کھوکھلے وعدوں کو عوام کے سامنے بے نقاب کریں گے۔


اس یاترا کی شروعات صدر بازار اسمبلی حلقے کے آنند پربت وارڈ سرائے روہیلہ سے سابق ریاستی صدر جے پی اگروال نے جھنڈا دکھاکر کیا۔


اس موقع پر جے پی اگروال نے بتایا کہ 70 دنوں تک چلنے والی ’پول کھول یاترا‘ سبھی 70 اسمبلی حلقوں کے 272 وارڈ میں نکالی جائے گی۔جس میں کانگریس کارکنان تقریباً 700 کلو میٹر تک پیدل چل کر کانگریس کی آئیڈیا لوجی اور پالیسیوں کو عوام کے درمیان تشہیر اور توسیع کریں گے اور بی جے پی کے زیر اقتدار کاپوریشن اور کیجریوال سرکار کی غلط پالیسیوں کو بھی بتائیں گے۔


ریاستی کانگریس صدر چودھری انل کمار نے کہا کہ میونسپل کارپوریشن میں بی جے پی اور عام آدمی پارٹی کی سرکار سے عوام بہت ہی پریشان ہیں۔


پول کھولو یاترا کے دوران براہ راست ڈائیلاگ کرنے سے پتہ چلا کہ اب عوام دہلی میں تبدیلی اور کانگریس سرکار چاہتے ہیں یہ یاترا سبھی 272وارڈ میں نکلے گی۔

یہ بھی پڑھیں: سنگھو بارڈر پر کسانوں کا احتجاج جاری


اس دوران ریاستی صدر انل کمار چودھری نے کہا کہ کورونا کی مدت کے دوران ، دہلی کے لوگوں نے سب سے زیادہ تکلیف اٹھائی ہے۔عام آدمی پارٹی اور بی جے پی کی وجہ سے دہلی آلودگی نمبرون،بے روزگاری میں نمبر ون اور کورونا سے اموات کے بارے میں نمبر ون بن گئی ہے۔ اس لیے اب دہلی کے لوگ ان دونوں پارٹیوں کی پالیسیوں پریشان ہوچکے ہیں اور کانگریس کو ایک بار پھر اقتدار لانے کے لیے تیار ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.