ETV Bharat / city

راجیو گاندھی کی یوم پیدائش کے موقع پر شجر کاری مہم

author img

By

Published : Aug 20, 2020, 5:08 PM IST

Tree planting campaign on the occasion of Rajiv Gandhi's birthday in yadgeer
راجیو گاندھی کی یوم پیدائش کے موقع پر شجر کاری مہم

ضلع یادگیر میں یوتھ سیکریٹری رگھوویندر نے ضلع کانگرس آفس کے احاطے میں سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کی 75ویں یوم پیدائش کے موقع پر شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا اور ماحولیات کو بچانے پر زور دیا گیا۔

ریاست کرناٹک کے ضلع یادگیر میں یوتھ کانگریس کمیٹی کی جانب سے سابق وزیراعظم راجیو گاندھی کی 75ویں یوم پیدائش کے موقع پر شجر کاری مہم کا آغاز کیا گیا۔

اس موقع پر ریاستی یوتھ سیکریٹری رگھوویندر ضلع کانگرس آفس کے احاطے میں پودا لگاتے ہوئے ماحولیات کو بچانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ خوشحال سماج کے لیے آدمی کا تندرست ہونا نہایت ضروری ہے۔

ایک آدمی کو تندرست رہنے کے لیے جہاں بہترین غذا لینا نہایت ضروری ہے وہیں تازہ ہوا کی بھی بے حد ضرورت پیش آتی ہے اور تازہ ہوا کے لیے درختوں کا ہونا ضروری ہے۔ تازہ ہوا دینے والے درختوں کی حفاظت بھی ہماری ذمہ داری ہے اس لیے ہر آدمی کو چاہیے کہ وہ ایک پودا ضرور لگائے۔

اس موقع پر یوتھ کانگریس کمیٹی ضلع یادگیر کے تمام ذمہ داران موجود تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.