ETV Bharat / city

بدایوں: 'جامع مسجد شمسی' کا تاریخی سفر

author img

By

Published : Oct 3, 2021, 7:15 PM IST

historical mosque jama masjid shamsi in budaun
بدایوں: 'جامع مسجد شمسی' کا تاریخی سفر

ریاست اترپردیش کی تاریخی 'جامعہ مسجد شمسی' کی بنیاد سلطان شمس الدین التمش نے سنہ 1211 میں رکھی اور اس کی تعمیر کا کام سنہ 1224 میں مکمل ہوا۔

اترپردیش کے ضلع بدایوں کی سرزمین پر جامع مسجد شمسی اپنی شاندار عمارت کی بناء پر مشہور ہے، جس زمانے میں مسجد شمسی کی بنیاد پڑی اس زمانے میں سینکڑوں علماء، صاحب کمال عرب و عجم، ایران، یمن اور حجاز سے آکر بدایوں میں اقامت پذیر ہورہے تھے۔

دیکھیں ویڈیو

اسی زمانے سے بدایوں کو قبۃ الاسلام ہونے کا فخر بھی حاصل ہے۔ سلطان شمس الدین التمش دہلی کے تخت پر فروکش ہونے سے قبل بدایوں کے گورنر تھے جنہوں نے اپنے عہدۂ گورنری میں اس عظیم الشان مسجد کی بنیاد ڈالی۔

جامع مسجد شمسی بدایوں کو شمالی ہند میں سب سے پہلی مایہ ناز مسلم یادگار ہونے کا فخر بھی حاصل ہے۔ اس کی وسیع اور خوش نما عمارت، لمبے چوڑے آثار اور جابجا قرآنی آیات دیکھنے سے اس کی تاریخی اہمیت کا احساس ہوتا ہے۔

عظیم الشان مسجد کی مثال نہ صرف بدایوں بلکہ دور دور تک نہیں ملتی یہ مسجد بھی دہلی کی جامع مسجد اور تاج محل آگرہ کی یاد تازہ کراتی ہے۔

واضح رہے کہ سرزمین بدایوں وہ مردم خیز خطہ ہے، جو اپنی مثال آپ ہے یہاں ہر دور میں ایک سے ایک عظیم ہستیاں موجود رہی ہیں اس کا تعلق ایسے مردان خدا، علماء کرام، مورخین بے باک اور ادباء و شعرا سے رہا ہے جو اس سرزمین میں پیدا ہوئے یا یہاں کی کشش نے دور دراز سے بدایوں میں انہیں کھینچ بلایا۔ یہ سرزمین ہندو راجاؤں، مسلم سلاطین، گورنر اور ناظم صاحبان کا مرکز رہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.