ETV Bharat / city

Encounter in Shopian: شوپیان انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک، مکمل تفصیل

author img

By

Published : Dec 25, 2021, 3:33 AM IST

Updated : Dec 25, 2021, 4:22 PM IST

شوپیان انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک
شوپیان میں انکاؤنٹر جاری

فورسز اہلکاروں نے مشترکہ طور پر ضلع شوپیان کے چوگام علاقے کو عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع Presence of Militants موصول ہونے پر محاصرے میں لے کر سرچ آپریشن Search Opration شروع کیا، جس دوران عسکریت پسندوں نے فورسز اہلکاروں پر فائرنگ کردی جس کے بعد سیکیورٹی فورسز نے کارروائی شروع کی۔

جموں و کشمیر کے جنوبی ضلع شوپیان میں سکیورٹ فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم Clash Between Security Forces and Militants میں لشکر طیبہ کے دو عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

شوپیان انکاؤنٹر مکمل تفصیل

مقامی لوگوں کے مطابق فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز سی آر پی ایف کی 14 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس نے ضلع ہیڈ کوارٹر Jammu and Kashmir Police District Headquarters شوپیان سے محض ایک کلو میٹر کی دوری پر واقع چوگام علاقے کو جمعہ اور سنیچر کی درمیانی شب محاصرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کیا۔

تلاشی کرنے کی غرض سے جب سکیورٹی فورسز الطاف گوہر لون کے ایک منزلہ مکان کی جانب بڑھے تب وہاں موجود عسکریت پسندوں نے فورسز پر فائرنگ کی جس کے بعد تصادم شروع ہوا۔

اس دوران سکیورٹی فورسز نے عسکریت پسندوں کو خود سُپردگی کے لیے بھی کہا لیکن عسکریت پسندوں نے انکار کر دیا۔

شوپیان انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند ہلاک

صبح سویرے تک جاری رہنے والے اس انکاؤنٹر میں دو عسکریت پسند جن کی شناخت سجاد احمد چک (براری پورہ شوپیان) اور باسط نظیر (اچھن پلوامہ) کے طور پر ہوئی ہے جبکہ انکاؤنٹر کے دوارن ایک رہائشی مکان اور ایک گئو خانہ راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگیا۔

دوسری جانب قصبہ شوپیان میں عسکریت پسندوں کی ہلاکت کے خلاف ہڑتال رہی جبکہ پولیس و فورسز کی جانب سے ضلع شوپیان میں انکاؤنٹر شروع ہوتے ہی موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل کردی گئی ہیں۔

دونوں عسکریت پسندوں سے دو اے کے 47 رائفلز اور دیگر قابل اعتراض چیزیں برآمد ہوئی ہیں۔

Last Updated :Dec 25, 2021, 4:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.