ETV Bharat / city

Unscheduled Power Cuts: سٹیزن کونسل ترال نے مسلسل ٹرانسفارمرز خراب ہونے پر تشویش کا اظہار کیا

author img

By

Published : Jan 31, 2022, 9:11 PM IST

سٹیزن کونسل ترال نے مسلسل ٹرانسفارمرز خراب ہونے پر تشویش کا اظہار کیا
سٹیزن کونسل ترال نے مسلسل ٹرانسفارمرز خراب ہونے پر تشویش کا اظہار کیا

غلام محمد کانٹرو نے بتایاکہ ڈاڈسرہ، ترال اور آری پل بلاکوں میں عوام کی جانب سے آئے روز احتجاج کیا جا رہا ہے، لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ متعلقہ محکمہ اس جانب توجہ دینے کے بجائے لاپرواہی برت رہا ہے، حالانکہ صارفین تو جاری کیے گئے شیڈول کے حساب سے ہی بجلی فراہم کرنے کی اپیل Appeal for Power Supply کرتے ہیں۔

ترال علاقے میں بڑی تعداد میں بجلی ٹرانسفارمرز کے خراب ہونے پر تشویش Large Number of Transformers Damaged کا اظہار کرتے ہوئے سٹیزن ترال نے انتظامیہ سے فوری مداخلت کی اپیل کی ہے۔

سٹیزن کونسل ترال نے مسلسل ٹرانسفارمرز خراب ہونے پر تشویش کا اظہار کیا

ای ٹی وی بھارت سے سٹیزن کونسل ترال کے ایک سینئر عہدیدار غلام محمد کانٹرو نے بتایا کہ گذشتہ کئی ہفتوں سے سب ضلع ترال کے دیہات میں بجلی ٹرانسفارمرز خراب ہو رہے ہیں، یہ ایک سنگین مسئلہ ہے، کیونکہ اس سے صارفین کو بڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، حالانکہ صارفین بجلی بل بدستور جمع کراتے ہیں لیکن اس کے باوجود انہیں بجلی کے سبب مسلسل پریشانی Unscheduled Power Cuts کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


غلام محمد کانٹرو نے بتایاکہ ڈاڈسرہ، ترال اور آری پل بلاکوں میں عوام کی جانب سے آئے روز احتجاج کیا جا رہا ہے لیکن حیرت کی بات یہ ہے کہ متعلقہ محکمہ اس جانب توجہ دینے کے بجائے لاپرواہ برت رہا ہے، حالانکہ صارفین تو جاری کیے گئے شیڈول کے حساب سے ہی بجلی فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: بارہمولہ: سرما آتے ہی بجلی کا بحران: Unscheduled Power Cuts


انہوں نے مزید کہا کہ سٹیزن کونسل، ترال کے جملہ معاملات پر انتظامیہ کو بار بار آگاہ کرتا رہتا ہے اور اس وقت بھی ہم چیف انجینئر بجلی ودیگر حکام سے اپیل کرتے ہیں کہ ترال میں بجلی کی بحرانی صورتحال پر قابو پایا جائے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.