ETV Bharat / city

ہاتھرس عصمت دری کیس کی عدالتی تحقیقات ہو

author img

By

Published : Oct 6, 2020, 8:17 PM IST

کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا مارکسی(سی پی آئی-ایم) اور ہندوستان کی کمیونسٹ پارٹی (سی پی آئی) کے رہنماؤں کا مشترکہ وفد آج ہاتھرس معاملے کے لواحقین سے ملنے بول گڑی گاؤں ان کے گھر پہنچا۔

Hathras rape case to be judicially investigated: CPI(M)
ہاتھرس عصمت دری کیس کی عدالتی تحقیقات ہو

دونوں پارٹیوں کے رہنماؤں نے متاثرہ خاندان کو یقین دلایا کہ بائیں بازو کی پارٹیاں انصاف کی جدوجہد میں کنبے کے ساتھ کھڑی رہیں گی۔ سی پی آئی (ایم) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے کہا کہ یوگی حکومت اس معاملے سے لوگوں کو گمراہ کررہی ہے۔

ہاتھرس عصمت دری کیس کی عدالتی تحقیقات ہو

انہوں نے اس کیس کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ مزید ہاتھرس کیس میں انتہائی لاپرواہی برتی گئی ہے۔ اترپردیش حکومت کے ساتھ ساتھ، مرکزی حکومت ہر معاملے میں مکمل طور پر ناکام ہے۔

سیتا رام یچوری نے کہا کہ' ہاتھرس واقعہ پر سوال صرف اتنا ہے کہ رات میں مردہ بیٹی کی آخری رسومات کیوں ادا کی گئیں اور اس دوران متاثرہ کے کنبے کو روکا کیوں گیا؟

سی پی آئی کے جنرل سکریٹری ڈی راجہ نے کہا کہ انہیں سی بی آئی کی تحقیقات پر اعتماد نہیں ہے۔ اس سارے معاملے کی اعلیٰ سطح کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہئے۔سی پی آئی (ایم) پولیٹ بیورو کی ایک رکن ورندا کرات نے کہا کہ متاثرہ کا کنبہ محفوظ نہیں ہے۔ یہ سب لوگ بہت خوفزدہ ہیں۔ مقتول بیٹی کی والدہ کو ابھی تک کوئی جواب نہیں ملا کہ رات کو بیٹی کی آخری رسومات کیوں ادا کی گئیں۔

محترمہ کرات نے کہا کہ ریاست کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت اس کیس کو جھوٹا ثابت کرنے میں لگی ہے۔ اس واقعہ کے دس دن بعد یہ کہا جارہا ہے کہ متاثرہ لڑکی کے ساتھ عصمت دری نہیں کی گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے منہ سے یہ سننا چاہتے ہیں کہ بیٹی کے ساتھ برا ہوا ہے۔اسے انصاف ملے گا۔

مزید پڑھیں:

'لاش نہیں جلائی جاتی توتشدد پھیل سکتا تھا'

بائیں بازو کے مشترکہ وفد میں سی پی آئی کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری، سی پی آئی کے جنرل سکریٹری ڈی راجہ، سی پی آئی کے سکریٹری امرجیت کور، سی پی آئی پولیٹ بیورو کی رکن برندا کرات سمیت بہت سے دوسرے رہنما شامل تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.