ETV Bharat / city

Ramadan 2022: خواجہ غریب نواز اجمیریؒ کی درگاہ پر روزہ داروں کے لئے افطار کا اہتمام

author img

By

Published : Apr 11, 2022, 1:03 PM IST

اجمیر میں واقع عالمی شہرت یافتہ درگاہ خواجہ غریب نوازؒ کی درگاہ کے احاطے میں ہزاروں روزہ دار ایک ساتھ افطار کرتے ہیں۔ درگاہ کی شاہجہانی مسجد میں روزہ داروں کو افطار کرائی جاتی ہے اور اجتماعی دعا مانگی جاتی ہے، ایسے میں زائرین اور مسافر کے لیے درگاہ کمیٹی اور خادموں کی دونوں انجمنوں کی جانب سے سحری اور افطار کا انتظام کیا جاتا ہے، روزہ داروں کے لیے مقامی باشندوں کی جانب سے افطار کا اہتمام کیا گیا ہے۔ Arrangement of Iftar at Ajmer Dargah

روزہ داروں کے لئے افطارکا اہتمام
روزہ داروں کے لئے افطارکا اہتمام

ماہ رمضان رحمت و برکت کا مہینہ ہے، اللہ عزوجل نے امت محمدیہﷺ پر رمضان کے روزے کو فرض قرار دیا ہے۔ مسلمان اس ماہ میں عبادت و ریاضت میں مشغول رہتے ہیں۔ ریاست راجستھان کے شہر اجمیر میں واقع عالمی شہرت یافتہ درگاہ خواجہ غریب نوازؒ کی درگاہ کے احاطے میں ہزاروں روزہ دار ایک ساتھ افطار کرتے ہیں۔ درگاہ کی شاہجہانی مسجد میں روزہ دار افطار کرتے ہیں اور اجتماعی دعا مانگتے ہیں، ایسے میں زائرین اور مسافرین کے لیے درگاہ کمیٹی اور خادموں کی دونوں انجمنوں کی جانب سے سحری اور افطار کا انتظام کیا جاتا ہے، روزہ داروں کے لیے مقامی باشندوں کی جانب سے افطار کا اہتمام کیا گیا ہے۔ Arrangement of Iftar at Ajmer Dargah

روزہ داروں کے لئے افطارکا اہتمام

رمضان کی عبادت کے لیے ملک بھر سے زائرین اجمیر درگاہ پہنچے ہیں، اجمیر میں رمضان کی رونق کا یہ سلسلہ ایک ماہ تک جاری رہے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.