ETV Bharat / business

Stock Markets Ends Higher: شیئر بازار میں ایک بار پھر تیزی

author img

By

Published : Apr 28, 2022, 8:15 PM IST

بی ایس ای میں کل 3518 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 1656 میں اضافہ، 1753 میں کمی اور 109 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ Stock Markets Ends Higher

ممبئی: عالمی بازار میں تیزی سے پرجوش سرمایہ کاروں کی طرف سے چوطرفہ خریداری کی وجہ سے گھریلو حصص بازار گزشتہ دن کی گراوٹ سے ابھرتے ہوتے ہوئے آج ایک فیصد سے زیادہ اضافے کے ساتھ بند ہوا۔ Stock Markets Ends Higher بی ایس ای کا تیس حصص والا حساس انڈیکس سینسیکس 701.67 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 57 ہزار پوائنٹس کو عبور کر کے 57,521.06 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 206.65 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 17,245.05 پوائنٹس پر رہا۔ بی ایس ای کا مڈ کیپ 0.83 فیصد بڑھ کر 24,616.87 پوائنٹس اور اسمال کیپ 0.12 فیصد بڑھ کر 28,778.04 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ Sensex gains 702 pts, Nifty ends near 17,250

اس عرصے میں بی ایس ای میں کل 3518 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 1656 میں اضافہ، 1753 میں کمی اور 109 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ اسی طرح این ایس ای میں 45 کمپنیوںمیں خرید اور چار میں فروخت ہوئی جبکہ ایک کی قیمت مستحکم رہی۔ بی ایس ای کے ٹیلی کام گروپ میں 0.78 فیصد کی کمی کو چھوڑ کر، باقی گروپ میں خرید اری ہوئی۔ اس عرصے کے دوران انرجی 1.15، ایف ایم سی جی 2.08، انڈسٹریز 1.02، آئی ٹی 1.07، یوٹیلٹیز 1.76، بینکنگ 1.22، کیپٹل گڈز 1.48، آئل اینڈ گیس 1.07 اور پاور گروپ 1.88 فیصد بڑھے۔

بیرون ملک بازاروں میں تیزی کا رجحان رہا۔ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.96، جرمنی کا ڈی اے ایکس 1.73، جاپان کا نکی 1.75، ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 1.65 اور چین کا شنگھائی کمپوزٹ 0.58 فیصد بڑھا۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.