Sitharaman in Rajya Sabha: بھارتی معیشت کافی بہتر لیکن مہنگائی سے کوئی انکارنہیں، سیتارمن

author img

By

Published : Aug 3, 2022, 2:52 PM IST

Nobody in denial about price rise, but Indian economy: Sitharaman in Rajya Sabha

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے راجیہ سبھا میں مہنگائی پر جاری بحث پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ 'بھارتی معیشت بہت سے ترقی یافتہ اور ساتھی ملکوں کے مقابلے کہیں بہتر پوزیشن میں ہے، لیکن کوئی بھی مہنگائی میں اضافے سے انکار نہیں کر رہا ہے۔ Indian Economy much Better, Nobody is in Denial about Price Rise

نئی دہلی: مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے کہاکہ بھارت جیسے کئی دیگر ملکوں کے ساتھ ساتھ ترقی یافتہ معیشتوں والے ملکوں کی موجودہ صورتحال کے مقابلے بھارتی معیشت کہیں زیادہ بہتر حالت میں ہے۔ راجیہ سبھا میں ملک میں ضروری اشیاء کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے معاملے پر بحث کا جواب دیتے ہوئے وزیر خزانہ سیتا رمن نے کہا کہ ملک میں میکرو اکانومی کی بنیاد بہت مضبوط ہے۔' Sitharaman in Rajya Sabha

وزیر خزانہ نے کہا کہ افراطِ زر کی شرح سردست سات فیصد ہے اور سرکار اور ریزرو بینک آف انڈیا اِسے قابو کرنے کے لیے مل کر اقدامات کر رہے ہیں۔ وزیر نے تسلیم کیا کہ عالمی عوامل معیشت کو متاثر کر رہے ہیں۔ Indian Economy much Better, Nobody is in Denial about Price Rise

انہوں نے جی ایس ٹی پر بحث کرتے ہوئے کہا کہ تمام ریاستوں نے لیبل والی کھانے کی اشیاء پر 5 فیصد جی ایس ٹی لگانے پر اتفاق کیا ہے۔ سیتا رمن نے کہا کہ بینکوں سے چیک بک کے ذریعے رقم نکالنے پر کوئی جی ایس ٹی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیک بک پر GST اُس صورت میں عائد کی گئی ہے کہ جب بینک اِسے چھاپنے والے اداروں سے خریدتے ہیں۔ GST میں اضافے کے معاملے پر انہوں نے کہا کہ اسپتال کے بستر یا ICU پر کوئی GST نہیں ہے، لیکن یہ پانچ ہزار روپے یومیہ سے زیادہ والے اسپتال کے کمرے پر عائد کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.