ETV Bharat / business

Petrol and Diesel Prices پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

author img

By

Published : Oct 30, 2022, 1:11 PM IST

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

گھریلو تیل کی مارکیٹنگ کمپنی بھارت پیٹرولیم کے مطابق آج پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ Petrol and Diesel Prices in India

نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کے باوجود اتوار کو ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں آج لندن برینٹ کروڈ کی قیمت 95.77 ڈالر فی بیرل تھی۔ یو ایس کروڈ 0.79 فیصد کم ہوکر 88.38 ڈالر فی بیرل رہا۔ گھریلو تیل کی مارکیٹنگ کمپنی بھارت پیٹرولیم کے مطابق آج پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔ Petrol and diesel prices Unchanged

ملک میں چار ماہ سے زائد عرصے سے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ ) اور فریٹ چارجز کی بنیاد پر ریاستوں میں مختلف ہوتی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Petrol and Diesel Prices پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

آج ملک کے چار بڑے میٹرو میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل ہیں:-

شہر ............پیٹرول............ڈیزل

دہلی.............96.72..89.62

ممبئی ............... 106.31..94.27

کولکاتہ ......106.03.......92.76

چنئی.............102.63.......94.24

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.