ETV Bharat / business

Petrol Diesel Prices پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

author img

By

Published : Oct 10, 2022, 11:18 AM IST

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم

ملک میں چار ماہ سے زائد عرصے سے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔ Petrol Diesel Prices in Mumbai

نئی دہلی: بین الاقوامی بازار میں خام تیل کے 90 ڈالر فی بیرل کے پارپہنچنے کے درمیان گھریلوسطح پرپٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں پیر کو مستحکم رہیں۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں آج لندن برینٹ کروڈ 0.96 فیصد گر کر 96.98 ڈالر فی بیرل اور یو ایس کروڈ 0.91 فیصد کے دباؤ کے ساتھ 91.80 ڈالر فی بیرل پررہا۔ Petrol Diesel Prices in India

گھریلو تیل مارکیٹنگ کمپنی بھارت پٹرولیم کے مطابق، پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں آج بھی کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ دہلی میں پٹرول 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم ہے۔ ملک میں چار ماہ سے زائد عرصے سے ایندھن کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 94.27 روپے فی لیٹر ہے۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ویلیو ایڈڈ ٹیکس (ویٹ) اور فریٹ چارجز کی بنیاد پر تمام ریاستوں میں مختلف ہوتی ہیں۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کا روزانہ جائزہ لیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Petrol Diesel Prices پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

آج ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں درج ذیل ہیں:-

شہر............پٹرول............ڈیزل

دہلی.............96.72.......89.62

ممبئی ..........106.31......94.27

کولکاتہ ......106.03.......92.76

چنئی…….102.63…….94.24

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.