ETV Bharat / business

DA Hike مودی حکومت کا تحفہ، مرکزی ملازمین کے ڈی اے میں چار فیصد اضافہ

author img

By

Published : Sep 28, 2022, 3:27 PM IST

DA Hike Government raises Dearness Allowance of Central Government employees by 4% to 38%
مودی حکومت کا تحفہ، مرکزی ملازمین کے ڈی اے میں چار فیصد اضافہ

مودی حکومت نے ڈی اے میں چار فیصد اضافہ کیا ہے اور اسے 34 فیصد سے بڑھا کر 38 فیصد کر دیا گیا ہے۔ ساتھ ہی، کابینہ کی میٹنگ میں مفت اناج اسکیم کی مدت میں تین ماہ توسیع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ Government raises Dearness Allowance

نئی دہلی: تہواروں سے پہلے نریندر مودی حکومت نے مرکزی ملازمین اور پنشنرز کے لیے بڑے تحفے کا اعلان کیا ہے۔ بدھ کے روز وزیر اعظم نریندر مودی کی صدارت میں کابینہ کی میٹنگ ہوئی، جس میں مہنگائی الاؤنس بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ساتھ ہی مفت اناج اسکیم کی مدت میں بھی توسیع کی گئی ہے۔ Government raises Dearness Allowance

اطلاعات کے مطابق 7ویں پے کمیشن کی بیناد پر تنخواہ پانے والے تمام مرکزی ملازمین اور پنشنرز کے ڈی اے میں چار فیصد اضافےکی ہے جو اب 34 فیصد سے بڑھ کر 38 فیصد کردیا گیا ہے۔ یہ اضافہ جولائی سے دسمبر 2022 تک ویلڈ رہے گا۔ ملازمین اور پنشنرز کو 38 فیصد کی شرح سے مہنگائی الاؤنس اور ریلیف کا فائدہ ملے گا۔ یہ اضافہ 7ویں سنٹرل پے کمیشن (7ویں سنٹرل پے کمیشن) کی سفارشات کے تحت منظور شدہ فارمولے پر مبنی ہے۔ Government raises Dearness Allowance of Central Government employees by 4% to 38%

بتا دیں کہ فی الحال مرکزی ملازمین اور پنشنرز کو 34 فیصد کی شرح سے مہنگائی الاؤنس دیا جا رہا ہے۔ لیکن کمر توڑ مہنگائی کے پیش نظر حکومت نے اسے چار فیصد بڑھا کر 38 فیصد کر دیا ہے۔ مرکزی ملازمین کو اکتوبر کی تنخواہ کے ساتھ نئے ڈی اے کی مکمل ادائیگی کی جائے گی۔ اکتوبر کے مہینے میں ملازمین کو ان کے گزشتہ تین ماہ کے تمام بقایا جات بھی ادا کر دیے جائیں گے۔

غور طلب ہے کہ مرکزی حکومت ہر برس یکم جنوری اور یکم جولائی کو مہنگائی الاؤنس اور مہنگائی ریلیف پر نظر ثانی کرتی ہے، لیکن اس فیصلے کا اعلان عام طور پر مارچ اور ستمبر میں کیا جاتا ہے۔ 31 دسمبر 2019 تک 7ویں پے کمیشن کی بنیاد پر تنخواہ حاصل کرنے والے تمام ملازمین کو 17 فیصد کی شرح سے مہنگائی الاؤنس مل رہا تھا اور اس کے بعد ڈیڑھ برس تک کووڈ کی وجہ سے کوئی اضافہ یا نظرثانی نہیں ہوئی۔ بعد میں مہنگائی الاؤنس جولائی 2021 میں 11 فیصد بڑھا کر 28 فیصد کر دیا گیا اور پھر اکتوبر 2021 میں 3 فیصد بڑھا دیا گیا اور وہ بھی یکم جولائی 2021 کو۔ پھر جنوری 2022 میں بھی مہنگائی الاؤنس میں 3 فیصد اضافہ کیا گیا جس کی وجہ سے اب تک تمام مرکزی ملازمین اور پنشنرز کو 34 فیصد کی شرح سے مہنگائی الاؤنس دیا جا رہا ہے جو اب 38 فیصد کی شرح سے دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.