ETV Bharat / business

Gautam Adani To Get USIBC Award گوتم اڈانی کو یو ایس آئی بی سی کا گلوبل لیڈرشپ ایوارڈ ملے گا

author img

By

Published : Sep 3, 2022, 6:12 PM IST

اڈانی گروپ کے بانی اور چیئرمین گوتم اڈانی کو گلوبل لیڈرشپ ایوارڈ دیا جائے گا۔ اس کا اعلان یو ایس انڈیا بزنس کونسل نے کیا۔ Gautam Adani To Receive USIBC Global Leadership Award

Gautam Adani To Receive USIBC Global Leadership Award
گوتم اڈانی کو یو ایس آئی بی سی کا گلوبل لیڈرشپ ایوارڈ ملے گا

نئی دہلی: یو ایس انڈیا بزنس کونسل (یو ایس آئی بی سی) نے اڈانی گروپ کے بانی اور چیئرمین گوتم اڈانی کو گلوبل لیڈرشپ ایوارڈ دینے کا اعلان کیا ہے۔ جمعہ کو ایک بیان میں یہ جانکاری دیتے ہوئے USIDC نے کہا کہ اڈانی کو 7 ستمبر کو نئی دہلی میں ہونے والے انڈیا آئیڈیاز سمٹ میں گلوبل لیڈرشپ ایوارڈ دیا جائے گا۔ Gautam Adani To Receive USIBC Global Leadership Award

یو ایس آئی بی سی کانفرنس میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن اور امریکی توانائی سکریٹری جینیفر گران ہولم کے شرکت کرنے کے امکانات ہیں۔ یہ ایوارڈ سنہ 2007 سے بھارت اور امریکہ کے سرکردہ کاروباریوں کو دوطرفہ کاروباری تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوششوں پر دیا جاتا ہے۔

اب تک یہ ایوارڈ ایمیزون کے سربراہ جیف بیزوس، گوگل کے سی ای او سندر پچائی، نیس ڈیک کے سربراہ ایڈینا فریڈمین، فیڈ ایکس کارپوریشن کے سربراہ فریڈ اسمتھ اور کوٹک مہندرا بینک کے سربراہ ادے کوٹک جیسی مشہور شخصیات کو دیا جا چکا ہے۔

مزید پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.