ETV Bharat / business

Gautam Adani now 3rd richest person in the world گوتم اڈانی دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص

author img

By

Published : Aug 30, 2022, 10:22 AM IST

gautam-adani-now-3rd-richest-person-in-the-world-overtakes-louis-vuitton-chief
گوتم اڈانی دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص

بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی اب فرانس کے برنارڈ ارنالٹ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دنیا کے امیر ترین شخص کی فہرست میں تیسرا مقام حاصل کیا۔ Gautam Adani now 3rd richest person in the world

نئی دہلی: اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی بھارت کے ساتھ ساتھ ایشیا کے امیر ترین شخص ہیں۔ اب گوتم اڈانی نے اثاثہ جات کے معاملے میں ایک نیا ریکارڈ اپنے نام کیا ہے۔ بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق گوتم اڈانی اب دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ اڈانی ٹاپ تین تک پہنچے والے پہلے ایشیائی تاجر بھی ہیں۔ 137.4 بلین امریکی ڈالر کی مجموعی مالیت کے ساتھ، 60 سالہ اڈانی نے لوئس ووٹن (ایل وی ایم ایچ) نامی فرانسیسی کمپنی کے چیف ایکزیگٹیو برنالڈ ارنالٹ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اڈانی اب اس فہرست میں ایلون مسک اور جیف بیزوس سے پیچھے ہیں۔ تازہ ترین بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس میں، ریلائنس کے سربراہ مکیش امبانی 91.9 بلین امریکی ڈالر کی کل مالیت کے ساتھ 11 ویں نمبر پر ہیں۔ Gautam Adani now 3rd richest person in the world, overtakes Louis Vuitton chief

یہ پہلا موقع ہے جب کسی ایشیائی شخص کو بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے ٹاپ تھری میں شامل ہوا ہے۔ یہ انڈیکس دنیا کے امیر ترین افراد کی روزانہ کی درجہ بندی ہے۔ نیویارک میں ہر کاروباری دن کے اختتام پر اعداد و شمار اپ ڈیٹ کیے جاتے ہیں۔ ایلون مسک اور جیف بیزوس کی مجموعی مالیت اس وقت بالترتیب 251 بلین امریکی ڈالر ہے اور 153 بلین امریکی ڈالر ہے۔

مزید پڑھیں:

حالیہ دنوں میں اڈانی کی مالیت میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ بلومبرگ بلینیئرز انڈیکس کے مطابق، اڈانی ٹاپ 10 امیر لوگوں کی فہرست میں واحد شخص ہیں جن کی دولت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اضافہ ہوا ہے۔ اس دوران اڈانی کی مجموعی مالیت میں 1.2 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا۔ رواں برس کی جنوری سے اب تک اڈانی کے اثاثوں میں 60.9 بلین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔

گوتم اڈانی گذشتہ ماہ مائیکرو سافٹ کے شریک بانی بل گیٹس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے چوتھے مقام پر پہنچے تھے۔ جب کہ گیٹس نے گزشتہ ماہ اپنی دولت کا ایک بڑا حصہ سماجی خدمت کے لیے عطیہ کیا تھا جس کی وجہ سے ان کی مجموعی مالیت بہت کم ہوگئی تھی۔ دوسری طرف، اڈانی کی کمپنیوں نے مسلسل بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس سے ان کی مجموعی مالیت میں اضافہ ہوا ہے۔ عطیہ کے بعد اب گیٹس کی مجموعی مالیت 117 بلین ڈالر تک آ گئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.