ETV Bharat / business

Sensex Surges 814 Points: معیشت مضبوط رہنے کے تخمینے سے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

author img

By

Published : Jan 31, 2022, 7:53 PM IST

ملک کی اقتصادی ترقی کی شرح کے نئے مالی سال میں آٹھ سے ساڑھے آٹھ فیصد رہنے کے تخمینے سے پرجوش سرمایہ کاروں کی چو طرفہ خرید کے دم پر آج اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی۔ Sensex Surges 814 Points

Sensex surges 814 points after Economic Survey 2022 pegs FY23 GDP growth
معیشت مضبوط رہنے کے تخمینے سے اسٹاک مارکیٹ میں تیزی

پیرکے روز پارلیمنٹ میں پیش اقتصادی جائزہ 2021-22 میں مالی برس 2022-23 میں ملک کی مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کی شرح نمو 8 سے 8.5 رہنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔ Economic Survey 2022 Pegs FY23 GDP Growth ساتھ ہی عالمی مارکیٹ میں آئی تیزی سے سرمایہ کاروں کے سرمایہ کاری کو تقویت ملی ہے، جس کی بنیاد پر بی ایس ای کا 30 حصص کا حساس انڈیکس سینسیکس 813.94 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 58 ہزار پوائنٹس کی سطح کو عبور کر کے 58014.17 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج (این ایس ای) کا نفٹی 239.95 پوائنٹس بڑھ کر 239.937 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔

بڑی کمپنیوں کی طرح بی ایس ای کی چھوٹی اور درمیانی کمپنیوں میں بھی سرمایہ کاروں نے بھاری خرید کی۔ اس کی وجہ سے مڈ کیپ 1.76 فیصد کے اضافے کے ساتھ 24,613.01 پوائنٹس اور سمال کیپ 0.99 فیصد بڑھ کر 29,226.73 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ اس عرصے کے دوران بی ایس ای میں کل 3686 کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا، جن میں سے 1861 کی خرید اور 1674 کی فروخت ہوئی، وہیں 151 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ این ایس ای میں 44 کمپنیوں کے حصص سبز رہے جبکہ چھ سرخ نشان پر رہے۔

دھاتی گروپ میں معمولی گراوٹ کو چھوڑ کر بی ایس ای کے 18 گروپس میں تیزی رہی۔ ریئلٹی گروپ نے سب سے زیادہ 3.17 فیصد منافع کمایا۔ اس کے علاوہ سی ڈی جی ایس 1.79، انرجی 1.83، ایف ایم سی جی 0.71، فائنانس 0.92، ہیلتھ کیئر 1.12، انڈسٹریز 1.27، آئی ٹی 2.70، ٹیلی کام 1.32، آٹو 1.76، بینکنگ 0.72، کیپٹل گڈز 0.97، کنزیومر ڈوریبلز2.50 ، آئل اینڈ گیس 1.41 ، پاوراور ٹیک گروپ کے حصص میں 2.54 فیصد اضافہ ہوا۔

عالمی مارکیٹ میں تیزی رہی۔ برطانیہ کا ایف ٹی ایس ای 0.08، جرمنی کا ڈی اے ایکس 1.13، جاپان کا نکی 1.07 اور ہانگ کانگ کا ہینگ سینگ 1.07 فیصد بڑھ گیا جبکہ چین کا شنگھائی کمپوزٹ میں 0.97 فیصد کی کمی درج کی گئی۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.